میونسپل کمیٹی چکسواری نئے ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز احمد خان نے فراخ دلی اور سخاوت کی ایک نئی مثال قائم کر دی سینٹری ورکرز کو اپنی جیب سے عیدی دے کر ورکز کے دل جیت لیے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) میونسپل کمیٹی چکسواری کے حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز احمد خان نے فراخ دلی اور سخاوت کی ایک نئی مثال قائم کر دی گزشتہ روز ادارے میں کام کرنے والے سینٹری ورکرز کو اپنی جیب سے عیدی دے کر ورکز کے دل جیت لیے راجہ گلفراز چکسواری بروٹیاں سے تعلق رکھتے ہیں اور حال ہی میں انکی تعیناتی بطور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چکسواری میں ہوئی ہے جو توقعات ان سے وابستہ کی جا رہی ہیں ان پر پورا اترنے کی یہ ایک ادنی سے مثال ہے راجہ گلفراز احمد خان نے تمام ورکز کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے ادارے کا نام روشن کرنے والے سپاہی ہو اگر آپ چکسواری شہر کو صاف ستھر ا رکھو گے تو ہر بندہ آپ کی عزت بھی کرے گا اور انعام بھی دے گا چکسواری ہمارا اپنا شہر ہے اور ہم سب نے مل جل کر اس ادارے کے ساتھ اس شہر کو خوبصورت بنانا ہے انہوں نے کہا کہ عہدے آنی جانی چیز ہے لیکن غریب لوگوں کا بھلا کر کے دل کو تسکین ملتی ہے اور موجودہ مشکل وقت میں ہر صاحب حیثیت افراد کو غرباء کی جتنی بھی ہو سکے مدد کرنی چاہیے۔۔
Chakswari, AJk; Raja Gulfraz Ahmad Khan of village Barootian, the new administrator of Municipal Committee Chakswari, has set a new example of generosity and generosity by paying sanitary workers from his own pocket.
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر حلقہ دو کے مرکزی مجلس عاملہ کے رہنما چوہدری ارشد حسین ٹھیکریاں نے کہا ہے آزاد کشمیر میں جتنی بھی کرپشن ہوئی ہے اس سے ایک نیا آزاد کشمیر بن سکتاہے آزاد کشمیر میں ابھی تک احتساب کا کوئی موثر ادارہ قائم نہیں ہو سکا ہے جس سے لوٹ مار اور کرپشن کی اقرباء پروری جنم لے رہی ہے کل تک جو افسر سائیکل چلاتے تھے آج وہ کروڑوں کے مالک بن چکے ہیں سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے اثاثوں کاکوئی حساب نہیں اور ان کے اثاثے بیرون ملک اربوں روپوں میں ہیں جو کہ انہوں نے اپنے ہی لوگوں کے خون پسینے کی کمائی سے لوٹا ہو اہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں عالی شان گاڑیاں اور بنگلے کوٹھیاں ان کے پاس کہا ں سے آئی ہیں حکومت پاکستان سے آزاد کشمیر حکومت کو اربوں روپے تعمیر و ترقی کے مد میں دیا جاتا ہے جب کہ تعمیر و ترقی نا زمین پر ہے نا آسمان پر ہے صر ف ہوائی اعلان تک محدود ہے اور یہ سارا پیسہ وزیر اعظم سے لے کر حکومتی وزیروں مشیروں کی جیب میں چلا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں زلزلے کے دوران جو رقم آئی وہ کدہر گئی جناح ماڈل ٹاؤن اور چک ہریام پل میں جو کرپشن ہوئی اس کے خلاف نیب پاکستان فوری انکوائری کرے اور تمام تر کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ریاست کے غریب عوام کا پیسہ ہڑپنے والوں کے خلاف کڑا احتساب کیا جائے۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) انجمن اساتذہ جموں وکشمیر ضلع میرپور کے سرپرست اعلے چودھری اللہ دتہ بسمل صوبیدار (ر) عبدالرشیدٹھیکیدار محمدداود خان عبدالقیوم احسان اعظم یاسر مجید خالدمحمودنے کہاہے کہ اللہ تبار ک وتعالی کاشکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے روز ے رکھنے اوراپنی عبادت کرنے کی توفیق عطاکی مسجدفیضان مدینہ نئی آباد ی ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں نماز تراویح میں قرآن پاک سننے کاشرف حاصل ہوا ہے حافظ محمدجہانگیر نے قرآن پاک سنانے اورحافظ شہریاربسمل نے سامع کااعزاز حاصل کیادونوں حفاظ کرام کومبارک بادپیش کرتے ہیں نمازیوں کاکوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت اورانتظامیہ کے ایس اوپی پرعمل کرنے پرشکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے ان خیالات کاااظہارمسجدفیضان مدینہ نئی آباد ی بوعہ کیپٹن محمدسلیم میں نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پرمنعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے نماز یوں کا مسجدکی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے پرشکریہ اداکیانمازیوں نے حافظ جہانگیرنمازتراویح میں قرآن مجیدسنانے کی سعادت حاصل کرنے پرمبار کباد پیش کی ان کے والدمحترم ٹھیکیدار محمدداود خان اوران کے پورے خاندان کودلی مبار کبادپیش کی چودھری محمداعجاز اوران کے خاندان کامسجدومدرسہ کے لئے بہترین انتظامات کرنے پرشکریہ اداکیامسجدکی انتظامیہ کمیٹی کے سیکرٹری مالیات چودھری محمدموسی کی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پرمسجدفیضان مدینہ ومدرسہ کے متظم اعلے چودھری محمداعجاز نے برطانیہ سے فون پرحافظ محمدجہانگیر کودلی مبارک بادپیش کی اوراللہ تعالی کاشکراد کیاکہ مسجدہذا میں دینی تعلیم کاثمر ہے کہ حافظ جہانگیر نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اورنمازتراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت بھی حاصل کی ہے انہوں نے کہاکہ اس کارخیر کااجروثواب میر ے خاندان کے لئے دنیااورآخرت میں کامیابی کاذریعہ ثابت ہو اس موقع پردعائیہ تقریب منعقدہوئی دعائیہ تقریب میں صوبیدارمحمدحسین مرحوم کیپٹن محمدسلیم مرحوم حاجی محمدصادق مرحوم حاجی محمدخلیل مرحوم حاجی محمداقبال مرحوم محمدخالدمرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی اورچودھری محمداعجاز کی صحت عاجلہ وکاملہ کے لئے دعاکرائی گئی امام مسجدحافظ محمدمعصب نے دعاکرائی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) زندہ قومیں اپنے محسنوں کویادرکھتی ہیں ان کے مشن کوپوراکرنے کے لئے مشن جاری رکھتی ہیں موضع ڈومال سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں با لخصوص برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کاجذبہ قابل ستائش ہے جنہوں نے ڈومال کے سپوت صوبیدارفاضل شہیدکے مشن کی تکمیل کے لئے ان کے نام سے سوسائٹی قائم کرکے دکھی انسانیت کاکارخیر شروع کیاہے ہم ڈوما ل کے اندرون وبیرون ملک مقیم نوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اورسوسائٹی کے قیام کاخیرمقدم کرتے ہیں مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوسائٹی کے ساتھ مالی تعاون کریں جنہوں نے تعاون کیاہے ان کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر چودھری رخسار ایوب نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ خدا کی مخلوق کی خدمت ان کے دکھ درد میں شریک ہوناان کی غم گساری کرناخدمت خلق ہے