London; Abid Catering provides free food to the NHS and police
عابد کیٹرنگ کی جانب سے این اچ ایس اور پولیس کو مفت کھانے کی فراہمی
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ)۔۔۔ عابد کیٹرنگ کی جانب سے این اچ ایس اور پولیس کو مفت کھانے کی فراہمی۔ برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی بزنس مین، سماجی کارکن اور مرکزی صدر اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل یوکے OPWC UK حاجی عابد حسین نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے ٹاؤن میں ملازمین کیلئے مفت کھانے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ عابد کیٹرنگ سروس کی جانب سے ہائی ویکمب ڈسٹرکٹ میں محکمہ صحت اور پولیس افسرانPolice Officers سمیت کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کے عملہWaste Staff کو ہفتہ میں ایک بار حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کردہ کھانا مفت مہیا کیا جا رہا ہے۔ حاجی عابد حسین لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وقت نکال کر ملازمین کیلئے کیچن میں کھانا تیار کروا کر ہسپتال کے ملازمین کو بھیج رہے ہیں۔ جو فرنٹ لائن پر کورونا وائرس ایسی عالمی وباء سے لڑ رہے ہیں۔ تاکہ مریضوں کی زندگیوں کو بچایا جا سکے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی دیکھ بحال اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں اور شہر کا کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کے عملہ کو بھی کھانا دیا جا رہا ہے۔ حاجی عابد حسین نے انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ سرکاری ملازمین جو اس مشکل وقت میں اپنی ڈیوٹیوں پر ہیں۔ عابد کیٹرنگ سروس انہیں اپریل 2020ء سے لگاتار ہفتہ میں ایک بار مفت کھانا بھیج رہا ہے۔ اور اب مئی کے وسط میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔حاجی عابد حسین نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین کی ضروریات زندگی کا خیال رکھنے پر زور دیا۔ کہ ہمارا دین اسلام بھی ہمیں نیکی اور بھلائی کا درس دیتا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کی جائے۔ رمضان المبارک میں اسکی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ہمیں اپنے ارد گرد رہنے والوں کی بلا تفریق رنگ و نسل و مذہب مدد کرنی چاہیے۔ اسلام ہمیں برابری، مساوات اور حسن سلوک سکھاتا ہے۔ جبکہ تمام بنی نوع انسانی ایک آدمؑ کی اولاد ہیں۔ اور حضرت آدم ؑ مٹی سے بنے تھے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستان کمیونٹی سمیت دیگر نے حاجی عابد حسین کے جذبہ، ان کوششوں اور کاوشوں کی تعریف کی۔ جبکہ ملازمین نے بھی حاجی عابد حسین اور انکے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
London; Abid Catering a well known catering company provided free food to the NHS and police in High Wycombe and surrounding region.
برطانیہ کی سماجی خاتون محترمہ جمیلہ چوہدری نے مستحقین کیلئے عید پر راشن بھیجا۔
Ms. Jamila Chaudhry, a social woman from Southampton, sent rations on Eid to the deserving.
ساؤتھ ہمپٹن۔ یوکے (رپورٹ:۔ نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ ) برطانیہ کی سماجی خاتون محترمہ جمیلہ چوہدری نے مستحقین کیلئے عید پر راشن بھیجا۔
یوکے میں مقیم خاتون محترمہ جمیلہ چوہدری نے عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران ضروت مندوں کی مدد کیلئے برطانیہ سے آزاد کشمیر رقم بھیجی تھی۔ اس کارخیر میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے احباب اور کاروباری شخصیات نے بھی حسب توفیق تعاون کیا تھا۔ محترمہ جمیلہ چوہدری نے ضلع کوٹلی آزاد کشمیر میں کھوئیرٹہ سیکٹر میں لوگوں کیلئے راشن بھیجا تھا۔ جو متاثرین لائن آف کنٹرول سمیت دیگر مستحقین میں تقسیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے رمضان المبارک میں ایک مرتبہ پھر غرباء اور مساکین کی مدد کیلئے اپنی جمع پونجھی سے اکٹھی کی گئی رقم پاکستان بھیجی ہے۔تاکہ لاک ڈاؤن اور بیروزگاری کی وجہ سے عید پر انکے چولہے ٹھنڈے نہ ہوں اور وہ بھی عید کی خوشیاں منائیں۔محترمہ جمیلہ چوہدری ایک نیک دل اور خداترس خاتون ہیں۔ وہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے دکھ سکھ میں برابر کی شریک رہتی ہیں۔ انکی طرف سے بھیجی گئی رقم سے بازار سے اشیائے خوردونوش خرید کی گئیں۔ اور خریدی گئی اجناس (راشن) اور نقدی موضع گریالہ (سیرلہ) اور منڈی شریف و جزوی منڈی کوٹلی آزاد کشمیر میں مساکین اور غریب خاندانوں میں تقسیم کی گئیں۔ محترمہ جمیلہ چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جب تک عالمی وباء کورونا وائرس ختم نہیں ہو جاتا۔ وہ دکھی انسانیت کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ ان کی تمام تر ہمدردیاں غریب، بے سہارا اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔ انکی طرف سے حسب توفیق ان کے راشن پانی یعنی کھانے پینے کے سامان کی فراہمی جا رہے گی۔ جن مستحقین تک راشن پہنچایا گیا اور عیدی دی گئی۔ انہوں نے محترمہ جمیلہ چوہدری کی نیکی اور دریادلی کی تعریف کی اور ان سمیت اس کارخیر میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ان کی دامے درمے اور سخنے مدد اور اعانت کی۔ اللہ تعالی سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
بولٹن میں بھی عامر خان فائونڈیشن کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد
Amir Khan foundation donates food to 500 families
بولٹن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ) برطانیہ کے دوسرے شہروں کی فلاحی تنظیموں کی طرح یہاں بولٹن میں بھی عامر خان فائونڈیشن کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کیلئے دن رات بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے۔ انہوں نے بولٹن باکسنگ اکیڈمی کے زیر اہتمام تقریبا 500 فوڈ پیکیج تیار کئے جنہیں بعدازاں بولٹن کے علاوہ مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور دیگر قریبی علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔