اسلامپورہ جبر اور بیول میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل, خواجہ فیصر محمود اسلام پورہ جبر اور اسد کیانی کو بیول میں تعنیات
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)بیول و اسلام پورہ جبر میں ٹریفک مسائل کا فوری حل سی ٹی او راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر جنید محسن انسپکٹر قاضی سعید اور انسپکٹر ملک غفار نے آئے دن اسلامپورہ جبر اور بیول میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرتے ہوئے اسلام پورہ جبر،بیول میں ٹریفک وارڈزن خواجہ فیصر محموداور اسد کیانی کی ڈیوٹی لگاتے ہوئے کہا کہ اسلام پورہ جبر بیول میں ٹریفک جام کے مسئلے کو فی الفور کنٹرول کیا جائے جبکہ خواجہ فیصر محمود اسلام پورہ جبر اور اسد کیانی کو بیول میں تعنیات کر دیا گیا جنہوں نے پہلے ہی دن میں عوام کو ٹریفک قوانین آگاہی فراہم کی اورٹریفک کے روانی کو یقینی بنایا۔
Gujar Khan; Traffic duty officers were appointed at Jabber and Bewal bazaar to control growing traffic problem in the bazaar.
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)موضع کٹیام کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شفیق کیانی اور راجہ لیاقت کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کٹیام و گردونواح میں محکمہ وائلڈ لائف کی مجرمانہ غفلت سے کالے بھورے تیتروں اور طوطوں کا غیر قانونی شکارعروج پرمحکمے کے اہلکار خاموش تماشائی بن گے بار بار شکایات کرنے کے باوجود محکمہ کے اہلکار کوئی نوٹس نہیں لے رہے انہوں نے کہا گردونواح سے آنے والے شکاری ان پرندوں کو پکڑ کر پنڈی کالج روڈ پر ہزاروں روپے میں فروخت کرتے ہیں آج کل کالے اور بھورے تیتروں کے بچے پکڑنے کے لیے سارا دن یہ شکاری کتوں کے ذریعہ سے ان کی نسل بھی ختم کرنے کہ درپے ہیں مزکورہ محکمہ ذمہ دران صرف اور ان غیر قانونی شکار کرنے والوں سے رشوت لے کر ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے حالانکہ یہ پرندے قدرتی ماحول کا حسن ہیں انہوں نے واہلڈ لائف کے اعلی افسران کی توجہ اس جانب مبزول کراتے ہوے کہا کہ کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاے اور اسلام پورہ جبر میں تعینات اہلکار وں کی کوتاہی کے مرتکب مزکورہ عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)قاضیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت قاضی ساجدلودھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طر ف سے احساس پروگرام صرف اور صرف ٹوپی ڈرامہ ہے اس احساس پروگرام نے سفید پوش لوگوں کو بھکاری بنا کر رکھ دیا ہے اورلوگوں کوکہیں کہیں چکر لگانے کے باجود احساس کفالت سنٹر میں 12ہزارروپے وصول نہیں ہو رہے ہیں انہوں نے کہا احساس کفالت سنٹر میں بیٹھے لوگ اپنی من مانیاں کر رہے ہیں فنگر پرنٹس ویری فائی ہونے کے باجود اور وصول کے مسیج کے باجود لوگوں کو رقم نہیں مل رہی انہوں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے اسلا میہ ہائی سکول گوجرخان کے عملے کے خلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)لاک ڈاؤن حفاظتی تدابیر کے ساتھ مکمل کھولا جائے غریب لوگ کرونا سے کم بھوک کی وجہ سے زیادہ مریں گے لاک ڈاؤن صرف اس صورت میں کیا جائے اگر حکومت ہر گھر میں راشن کی فراہمی کو یقینی بناتی ورنہ جزوی لاک ڈاؤن غریبوں کی جان لے لیگا انہوں نے کہااب کچھ دوکاندار من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور کچھ دوکاندارکرایہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں انتظامیہ دوکانوں کو بند رکھنے سے قاصر ہے انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر حالات ہو گئے ہیں دوکانوں کو بند رکھنے کا طریقہ کار واضع کیا جائے جس پرسب دوکاندار عمل کریں انہوں نے مزید کہا حکومت کو چاہیے گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا انتظام کریں تاکہ حالات کنٹرول میں ہی رہیں اورعوام کو بھوکا مرنے سے بچائیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوارایم این اے حلقہ این اے 58 چوہدری ظفر محمود آف تھاتھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مشہور مقدمہ قتل میں ملزمان محمد طارق آصف محمود کی ضمانت قبل از گرفتاری بعدالت جناب ابو الحسنات سے منظور ملزمان کی وکالت آغا محمد نعمان منیر نے کی تفصیلات کے مطابق شوکت جاوید نے الزام عائد کیا تھا کی داخلی جنڈ مہلو کا رہاہشی ہوں میری والدہ نرگس سلطانہ کو ملزمان نے وار اینٹوں کے کر کے قتل کر دیا عدالت نے ملزمان کے وکیل دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور فرمائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبر(نامہ نگار) ناصر منہاس کے والدراجہ عدالت کی وفات پرشیخ قیصر قیوم نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ راجہ عدالت ایک ملنسار اور غریب پرور شخصیت کے مالک تھے عوام کی خدمت کے لیے وہ ہر وقت کوشاں رہتے تھے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں انجمن بہبودی مریضاں کے مستحق نادار مساکین افراد کے لیے ان کی خدمات کا دائرہ وسیع ہے تحصیل گوجرخان کی واحد شخصیت جنہوں نے ہمیشہ کاروباری حلقے کے لیے آواز بلند کی ان خیالات کا اظہار شیخ قیصر قیوم نے راجہ عدالت کی وفات پران کے فرزند راجہ منہاس سے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جبر(نامہ نگار)سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری قربان حسین آف مندہال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کے ثمرات یونین کونسل تھاتھی میں ابھی تک نہ پہنچ سکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام معاشی تنگی کا شکار ہو کر رہ گئی ہے ٹائیگر فورس جو غریبوں کو راشن دے گی وہ کہیں بھی نظر نہیں آ رہی ٹائیگر فورس کے نام پر عوام کو لالی پاپ دینا بند کیا جائے عوام کو مزید بیوقوف نہ بنایا جا ئے تبدیلی کے ثمرات کے بعداب ٹائیگر فورس جیسے مزاق عوام سے نہ کیے جائیں انہوں نے عوام کی کمر مہنگائی سے پہلے ہی ٹوٹ چکی ہے اب مزید قوت برداشت نہیں ہے۔۔۔