DailyNews

Chakswari, AJK; The role of SSP Mirpur Raja Irfan Salim is commendable, Ex Councillor Haji Chaudhry Liaquat Ali

ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلم کاکردارقابل ستائش ہے,حاجی چودھری لیاقت علی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماحاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں عوام کے جان ومال اورعزت وآبرو کے تحفظ اورامن امان کی مثالی فضا برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اورکوروناوائرس کے پھیلاؤ کی موثر روک تھام کے لئے حکومت آزادکشمیر اورانتظامیہ کی حفاظی واحتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کے لئے آزادکشمیر کے پولیس آفیسران کاشاندار کردار ہے اس کردار میں ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلم کاکردارقابل ستائش ہے باکردار بااصول باصلاحیت دیانتدار بااخلاق فرض شناس آٖفیسر ہیں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے قانو ن کی پاسدار ی کرنے والوں کیساتھ ان کارویہ مشفقانہ اورہمدردانہ ہوتاہے جرائم پیشہ سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہمیشہ سخت گیر رویہ اختیارکرتے ہیں جوایک دیانتداراوراپنی ذمہ داریو ں سے کماحقہ باخبر پولیس آٖفیسر کاطرہ امتیازہوتاہے ہمیں راجہ عرفان سلیم پرفخر ہے ہم ان کے ساتھ ہیں جن لوگوں کااپناکوئی کردار نہیں ہے وہ ایک بااصول دیانتدار پولیس آفیسر کی کردار کوشش کی مذموم جسارت کررہے ہیں ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں راجہ عرفان سلیم کوان کے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں پولیس اورعوام کاچولی دامن کاساتھ ہے سماج دشمن عناصر کے خلاف عوام پولیس کے ساتھ تعاون کی پابندہیں ہم اپنی یہ ذمہ داری اداکرنے کے لئے ہروقت پولیس کے ساتھ ہیں اگرکسی آدمی کی عزت نفس مجروح ہوتواسے بڑی تکلیف ہوتی ہے اسی طرح پولیس والوں کی عزت وقار کاہرحال میں بھرپورخیال رکھاجائے پولیس کی ذمہ داریاں جتنی اہم اورشدیدہیں اسی طرح ان کی عزت اوروقار کومقدم رکھاجائے ہم اپنی پولیس کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے پولیس آفیسرز ہمارے ہیرو ہیں ہماری جان ومال عزت وآبرو کے تحفظ کی خاطر فرنٹ لائن پرفرائض انجام دے رہے ہیں کوروناوائرس کی خطرناک وبا ء کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کراپنی ذمہ داریاں اداکررہے ہیں ان کی کردارکشی کرنے والوں کے عزائم مذموم ہیں سماج دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ان کے مذموم عزائم پولیس آفیسران اورعوام خاک میں ملادیں گے قانون کی فتح ہوگی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈا ٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے نائب صدر حاجی چودھری مقصوداحمدطاہر نے بڑوٹیاں راجگان چکسواری جاکرچکسواری کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماراجہ گلفرازخان کومیونسپل کمیٹی چکسواری کاایڈمنسٹریٹرتعینات ہونے پرمبار کبادپیش کی ان کی تعیناتی کاخیرمقدم کیااورانہیں ہارپہنایا

Show More

Related Articles

Back to top button