DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Additional Lady Police SHO posted at twelve police stations in District Rawalpindi

ضلع راولپنڈی کے12 تھانوں میں لیڈی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ضلع راولپنڈی کے12 تھانوں میں لیڈی پولیس ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات۔پولیس تھانہ کہوٹہ میں سب انسپکٹر مہمونہ اختر بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات۔سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے راولپنڈی پولیس میں و ویمن پولیس یونٹ قائم کر دیا۔12تھانوں میں لیڈی پولیس افسران بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات،ہر تھانہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے ساتھ لیڈی کانسٹیبلان بھی تعینات ہو نگی، وویمن پولیس یونٹ کے قیام کا مقصد تھانوں میں خواتین سے متعلق مقدمات کی بہتر تفتیش اور انکے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہی.تفصیلات کے مطابق سی پی او محمدا حسن یونس نے راولپنڈی پولیس میں وویمن پولیس یونٹ قائم کر دیا ہے، اس یونٹ کے تحت راولپنڈی کے تھانوں میں خواتین افسران کو بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر 12تھانوں میں لیڈی اپر سبارڈنیٹ افسران کو بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے،تھانہ سٹی میں سب انسپکٹر صنم ساہی، تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر سیدہ ماریہ بتول، تھانہ آراے بازار میں سب انسپکٹر سحربتول،تھانہ صدر بیرونی میں سب انسپکٹر فرسیہ ناز،تھانہ کہوٹہ میں سب انسپکٹر مہمونہ اختر، تھانہ کینٹ میں سب انسپکٹر آمنہ شعیب، تھانہ مری میں سب انسپکٹر شبانہ بتول، تھانہ ائیر پورٹ میں سب انسپکٹر مدیحہ گل، تھانہ صد رواہ میں سب انسپکٹر ہاجرہ اعوان،تھانہ ٹیکسلا میں سب انسپکٹر شاہدہ یاسمین، تھانہ وارث خان میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر روبیلہ کوثر، اور تھانہ سول لائن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمع ناز کو ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے،وویمن پولیس یونٹ کی افسران و اہلکار تھانہ میں ڈیوٹی سرانجام دینگی جن کے لیے تھانہ میں رہائش اور سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے الگ کمرے مختص کیے گئے ہیں،ویمن پولیس یونٹ تھانوں میں خواتین کی مدد و راہنمائی،زیادتی کے مقدمات میں تفتیش میں معاونت،عمومی مقدمات کی تفتیش، متاثرہ خواتین کی سپورٹ اور لاء اینڈ آرڈر سے متعلق تمام ڈیوٹیاں سرانجام دینگی، اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنکے مسائل کے حل اور تھانہ کی سطح پر خواتین کی راہنمائی و معاونت کے لیے وویمن پولیس یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ وویمن پولیس یونٹ کے قیام سے تھانوں میں خواتین سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی اور خواتین کی شکایات کا ازالہ بھی ہوسکے گا، وویمن پولیس یونٹ کے قیام سے خواتین کو تھانہ میں شکایات پر بروقت اور مناسب کارروائی کیلئے سہولت ملے گی، زیادتی جیسے اہم کیسز میں خاتون افسر کی موجودگی سے تفتیشی افسر اور متاثرہ خاتون کے لیے بھی آسانی ہو گی، جس سے بہتر تفتیش اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے گا، سی پی او نے کہا کہ خواتین کو تھانوں میں ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات کرنے سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا،اور تھانہ میں بہتر اور موثر ڈیوٹی سر انجام دیکر محکمہ پولیس اور معاشرہ دونوں کی بہتری کے لیے کام کر سکیں گی۔

Kahuta; Additional Lady Police SHO have been posted at twelve police stations in District Rawalpindi. At the Kahuta police station SHO Mamoona Akhtar has taken over her post and will deal cases involving women.

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بھیجاگیا راشن دیگر یوسیزز کی طرع یونین کونسل نارہ میں باعزت طریقے سے 300مستحق افراد میں سامان تقسیم گیا

Rations sent by former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi Distributed to 300 deserving families in Union Council Nara

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بھیجاگیا راشن دیگر یوسیزز کی طرع یونین کونسل نارہ میں باعزت طریقے سے 300مستحق افراد میں سامان تقسیم گیا۔ مسلم لیگ ن یونین کونسل نارہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے حالیہ صورتحال کے پیش نظرحلقہ این اے ستاون کی یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کا سامان بھیجا انہوں نے فی یونین کونسل میں 300مستحق خاندانوں کے حساب سے سامان بھیجایونین کونسل نارہ میں مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسیاسی وسماجی شخصیت آفتاب کیانی کے پاس تین سومستحق افراد میں سامان بھیجاانہوں نے سابق چیئرمین چوہدری محمد یونس، حکیم بر کت حسین،راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ سجاد حیدر، محمود چوہان،قاری عبد الرحیم، شیخ جاوید، سابق کونسلر طاہر اور دیگر چند دوستوں کی مشاورت سے تین سو بیگ باہمی مشاورت سے تقسیم کیا گیا انہوں نے تمام سامان رات کے اندھرے میں مستحق افراد کے گھر بھیجا اور اپنی ذاتی گاڑی رکھ کر یوسی نارہ میں 300مستحق افراد میں سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر آفتاب کیانی،سابق چیئرمین چوہدری محمد یونس، حکیم بر کت حسین،راجہ ذوالفقار علی ستی، راجہ سجاد حیدر، محمود چوہان،قاری عبد الرحیم، شیخ جاوید، سابق کونسلر طاہرنے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button