DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Union Council Suin Cheemian, PTI’s young leadership completes road paving projects

یونین کونسل سوئیں چیمیاں، پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت نےسڑکوں کی پختگی کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا

بیول( راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
یونین کونسل سوئیں چیمیاں، پی ٹی آئی کی نوجوان قیادت نےسڑکوں کی پختگی کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔گزشتہ ماہ سے جاری موہڑہ نگیال (چھنی بہار )تا ڈھوک رڑہ سڑک،موہڑہ نگیال چوک تا ڈھوک یونس شہید روڈاور میرہ شمس درس والی روڈ کو مکمل کر دیا گیا ہے۔ ان تمام ترقیاتی کاموں کا سہرا پی ٹی آئی سوئیں چیمیاں کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالاسلام کو دیا گیا ہے جنہوں نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت چوہدری محمد عظیم، چوہدری جاوید کوثر ایم پی اے سے فنڈز منظور کرائے اور کم مدت میں ان سڑکوں کو مکمل کرایا۔اس موقع پر چودھری جمیل کوثر ،چودھری بابر جمیل ،چودھری شبیر،چودھری عرفان ،بابو آصف ‘مرزا بشیر ،ڈاکڑ زاہد قریشی، فیصل قریشی ،ڈھوک یونس شہید سے محمد راشد،محمد ناصر اور مرزا کامران حال مقیم دبئی نے چودھری عبدالسلام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کم۔ مدت میں اپنی یو سی میں ترقیاتی کام کرائے۔ چودھری عبدالسلام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوسی سوئیں چیمیاں کی احساسِ محرومی دور کرنے کے لیے مزید پروجیکٹ لا رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب ہماری یوسی ایک مثالی یونین کونسل بن کر سامنے آے گی۔

Gujar Khan; Union Council Suin Cheemian, PTI’s young leadership has completed road paving projects. PTI Sui Cheemian Gen Secretary Ch Abdul Salam was praised in which Morra Nagial to Dhok rura / Morra Nagial to Dhok Younis Shaheed road and Maira Shamas road were completed.

Show More

Related Articles

Back to top button