AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Raja Gulfraz Khan expressed full confidence in the leadership of the Prime Minister of Azad Kashmir, Raja Farooq Haider Khan

راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہار

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) راجہ گلفراز خان ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چکسواری نے کہاہے کہ میں وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اوروزراء کرام راجہ نصیر احمدخان وزیر بلدیات آزادکشمیر راجہ نثار احمدخان وزیر برقیات آزادکشمیر اور راجہ جاویداقبا ل وزیر حکومت آزادکشمیر کادل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے میری جماعتی خدمات کا بہترین اعتراف کیاہے اورمجھے ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے میری بہترین حوصلہ افزائی کی ہے یہ میرے لئے بڑااعزاز ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ساتھ میری وابستگی دیرینہ ہے اورانشاء اللہ یہ وابستگی قائم دائم رہے گی انہوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ ن کے قائدین میاں محمدنواز شریف میاں محمدشہباز شریف راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت پربھرپوراعتماد کااظہارکرتاہوں وزیر حکومت آزادکشمیر راجہ جاویداقبال میر ے بڑے بھائی ہیں میں ان کے خلوص کاشکریہ اداکرتاہوں راجہ خضرالیاس خان اورراجہ شہباز خان پی آراو کی کاوشوں پران کاشکریہ اداکرتاہوں میں خواجہ محمدایوب سابق ایڈمنسٹریڑ کوان کی شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے میونسپل کمیٹی چکسواری کے چارج سنبھالنے کے موقع پرجس اخلاق کامظاہرہ کیااچھی مثال قائم کی میراخیرمقدم کیامیں ان کاشکریہ اداکرتاہوں اورانشاء اللہ میں بھی اچھی مثال قائم کروں گاچکسواری کے عوام نے میرا جس طرح خیرمقدم کیاہے وہ میرے لئے بڑاسرمایہ ہے اسے ہمیشہ یاد رکھوں گاانہوں نے ان خیالات کااظہار چکسواری پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیاہے انہوں نے کہاکہ وزیر آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر کے اندر کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی موثر روک تھام کے لئے شاندار موثراوربروقت اقدامات اٹھائے جس سے آزادکشمیر کے اندرکوروناوائرس کے بہت کم مریض سامنے آئے جب کہ وزیر اعظم ا ٓزادکشمیر جوتارکین وطن کوہمیشہ اپنے ماتھے کاجھومرکہتے ہیں انہیں پاکستان آمدکے موقع پرخصوصی مہمان کی حیثیت دیتے ہوئے ان کوسرکار ی مہمان کادرجہ دینے کااعلان کرکے ان سے محبت کابرملااظہارکیاہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر نے اپنے چار سالہ دوراقتدار میں ریاست جموں وکشمیر کی عزت ووقار میں جواضافہ کیاہے وہ قابل فخر ہے ایکٹ 1974 ء میں اصلاحات این ٹی ایس کانفاذ اورپبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پرتقرریاں کرکے یہ ثابت کیاہے کہ راجہ فاروق حیدر خان ریاستی عوام کے حقوق کے حقیقی ترجمان ہیں انہوں نے کہاکہ میراخاندان شروع سے سیاست میں ہے میرے والدمحترم نے مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر1985 ء میں چکسواری میں ایک بڑاجلسہ عام منعقدکروایاہم نے ہمیشہ کیپٹن (ر) محمدسرفراز خان مرحوم کاساتھ دیا اورجس دن آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی بنیاد رکھی گئی اسی دن سے ہم مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ادنی کارکن کی حیثیت سے سیاست کررہے ہیں ہم کسی سے مسلم لیگ ن کاکارکن ہونے کاسرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ہماری جماعت کے لئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں سابق چیئرمین راجہ خالدمحمودمرحوم جن کومیر ے والدمحترم نے مسلم کانفرنس میں شامل کرایا ہم نے راجہ خالدمحمود سابق چیئرمین کے وصال تک ان کے شانہ بشانہ رہ کرجماعت کی مضبوطی کے لئے جدوجہد کی اورکررہے ہیں اورانشاء اللہ اپنی خدمات جماعت کے لئے جاری رکھیں گے ہم نے سیاست اورکاروربار کوعبادت سمجھ کررہے ہیں چکسواری کے عوام کے لئے میری جان بھی حاضرہے انہوں نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے مجھے متعددبار فون کرکے مبارک باد پیش کرکے تعاون کایقین دلایااس موقع پرسابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی حلقہ نمبردو چکسواری راجہ شہبازخان پی آراو راجہ خالدمحمود راجہ ذوالفقار علی راجہ بلال ذرراجہ سہیل کیانی چیئرمین عرفا ن اقبال بھی ان کے ہمراہ موجودتھے چکسواری پریس کلب کے صدرراجہ نثار احمدخان کے پریس کلب کے عہدیداروں اوراراکین کی طرف سے پریس کلب آمدپرخوش آمدید کہاان کاخیرمقدم کیااورانہیں ایڈمنسٹریٹر تعینا ت ہونے پرمبار کبادپیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button