DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Shop owner shot dead by armed men at a store on Rawat Kallar road

روات کلر روڈ پر ڈاکو راج،تین مسلح ملزمان نے کریانہ کے ہول سیل ڈیلر سے اسلحہ کے زورپر نقدی چھین لی اور مزاحمت پراسے قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔روات کلر روڈ پر ڈاکو راج،تین مسلح ملزمان نے کریانہ کے ہول سیل ڈیلر سے اسلحہ کے زورپر نقدی چھین لی اور مزاحمت پراسے قتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مقتول چھ بچوں کا باپ تھا اور آزادکشمیر کا رہائشی تھا تفصیلات کے مطابق انصرمحمود روات کلر روڈ پر اپنے کاروباری مرکز پر موجود تھا کہ شام کے وقت موٹرسائیکل پرسوارتین ملزمان آئے ایک ملزم موٹرسائیکل پر موجود رہا دیگر دو دوکان کے اندر داخل ہوئے پہلے انہوں نے مختلف اشیا کے نرخ معلوم کیئے اور پھر اسلحہ کے زور پر اس سے رقم چھین لی مگر انصر محمود نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے پے در پے فائرنگ کرکے اسے موت کی گھاٹ اتار دیا اور خود موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔مقتول چھ بچوں کا باپ تھا اور آزاد کشمیر سے ادہر منتقل ہوا تھا ادہر سابق چیئرمین یوسی لوھددہ محمد نوید بھٹی نے واقعہ پرشدید غم وغصے اورتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روات پولیس کی نااہلی کے باعث علاقہ میں ڈکیتیاں اور لوٹ مار روزمرہ کا معمول بن چکا ہے اور اس لاقانونیت کی زمہ دار روات پولیس ہے۔

Kallar Syedan; Ansar Mahmood from Azad Kashmir a father of six who was making living by running a store on Rawat Kallar road has been shot dead by armed men while trying to snatch cash of him.

دھمالی کے قریب واقع پٹرول پمپ کے مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ

Petrol station in Dhamali handed fine of 25,000 rps for selling less petrol on meter

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں ملک ناصر ولایت لنگڑیال نے پیمائش کے پیمانوں میں مبینہ طور پر ردوبدل کر کے پٹرول کم مقدار میں فروخت کرنے کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے دھمالی کے قریب واقع پٹرول پمپ کے مالک کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ چوکپنڈوری میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد سبزی و فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر دس ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ کیا ہے۔دریں اثناء چیف آفیسر کلر سیداں محمد خالد رشید کمبوہ کی زیرنگرانی انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے لاک ڈاؤن کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مغل بازار کلر سیداں 8دکانوں کو سیل کر دیا۔

مولانااحسان اللہ چکیالوی نے مرکزی جامع مسجد اویس قرنی ڈیرہ حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے مختصر خطاب

Brief Friday prayers held at Dera Hayat Ali with Mollana Ahsan Ullah Chakialvi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانااحسان اللہ چکیالوی نے مرکزی جامع مسجد اویس قرنی ڈیرہ حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے مختصر خطاب کرتے ہوے کہاہے کہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس ہے عقیدہ ختم نبوت کادفاع ہر مسلمان کے ایمان کاحصہ ہے قادیانی اسلام،پاکستان کے غدار اور مسئلہ کشمیر کے مجرم اعظم ہیں قادیانی آئین پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کرتے قادیانی پہلے آئین پاکستان کو تسلیم کریں اور آئین میں طے شدہ اپنی غیر مسلم اقلیتی حیثیت کو بھی تسلیم وقبول کریں آئین کو تسلیم کیے بغیر قادیانیوں کو کسی حکومتی کمیشن میں شامل کرنا ان کی آئینی حیثیت کے بارے میں ابہام پیدا کرنا ہے انھوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کرونا وائرس کی آزمائش سے گزر رہی ہے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور عوام گھروں میں نظر بند ہیں ایسے ماحول میں اچانک یہ فیصلہ کسی غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کی طرف پیش رفت اور پاکستانی عوام پر مسلط کرنے کا پروگرام معلوم ہو رہا ہے انھوں نے مزید کہا پاکستان کا مسلمان جتنا گنا ہ گار ہو وہ اپنی نبی کے غداروں سے ہر گز سمجھوتا نہیں کرے گا۔

کلرسیداں اور گردونواح کے ہزاروں صارفین گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس کے بلوں سے محروم

Thousands of consumers in and around Kallar Syedan have been deprived of Sui gas bills for the past two months

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں اور گردونواح کے ہزاروں صارفین گزشتہ دو ماہ سے سوئی گیس کے بلوں سے محروم ہیں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز بلوں کی فراہمی میں مسلسل ناکام ہے صارفین کے مطابق سوئی ناردرن گیس اور بل ڈسٹریبیوشن کے مابین کچھ عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے کلرسیداں اور گردونواح میں گیس بلوں کی تقسیم کا کام ٹھپ پڑا ہوا ہے صارفین بلوں کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں محکمہ سوئی گیس بلوں کی ترسیل اور تقسیم میں مسلسل ناکام ہے اور دوسری جانب سوئی گیس انتظامیہ اپنی غفلت اور لاپرواہی پر صارفین سے معذرت کی بجائے ان کے سرچارج میں مسلسل اضافہ کیئے جا رہی ہے جو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے صارفین سوئی گیس نے وزیراعظم عمران خان سے محکمانہ نااہلی کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

سیکیورٹی ڈیوٹی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل کلر سیداں میں مختلف مساجد و پکٹس ڈیوٹی کا جائزہ

To ensure security and implementation of government orders various Masjids inspected.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد کا سیکیورٹی ڈیوٹی اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تحصیل کلر سیداں میں مختلف مساجد و پکٹس ڈیوٹی کا جائزہ، مساجد انتظامیہ،نمازیوں اور مساجد ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو حکومتی احکامات اور کورونا وائرس کے حوالے سے بریفینگ۔تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد نے کلر سیداں میں مختلف مساجد محمدی مسجد راجہ مارکیٹ، جامعہ مسجد نوشاہی، جامعہ مسجد گلزارحبیب اور مسجد خلفائے راشدین و اسلامک اکیڈمی کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے چیک کیا،سیکیورٹی ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ آپ ایک اہم فورس کے رکن ہیں اس لیے آپ اپنی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے مکمل حفاظتی انتطامات کے بعد الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں، ڈیوٹی کے دوران حفاظتی لباس، گلوز اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، سوشل ڈسٹنسنگ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،نمازیوں کے درمیان فاصلے کو ایس او پی کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ پولیس افسران و ملازمین ڈیوٹی کے دوران پابندیوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ مساجد انتظامیہ اور نمازی حضرات پولیس سے تعاون کریں، کوروناوائرس کے حوالے سے حکومت احکامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کر کے ہم اپنی اور اہل خانہ کی زندگیوں کو اس مہلک وبا سے بچا سکتے ہیں

چوہدری محمد اسلم 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے گاؤں تل خالصہ میں ادا کی گئی

Ch M Aslam, 95, passed away in village Tal Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر چوہدری ابرار حسین اور معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم کے والد چوہدری محمد اسلم 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے نماز جنازہ اتوار دن ساڑھے گیارہ بجے گاؤں تل خالصہ میں ادا کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button