DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Tehsil administration’s operation in Kallar Syedan bazaar, Three shops sealed while the rest of the shop owners run away

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تحصیل انتظامیہ کی کلرسیداں شہر میں کاروائی تین دوکانیں سیل باقی دکانیں بند کر کے بھاگ نکلے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے تحصیل انتظامیہ کی کلرسیداں شہر میں کاروائی تین دوکانیں سیل باقی دکانیں بند کر کے بھاگ نکلے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال اورسی اوخالد رشید نے اچانک کلر سیداں شہر کے مختلف بازاروں کا دودہ کیا اس دوران انہوں نے خرم کلاتھ،صوفی جاوید کلاتھ اور بھٹی ہارڈویئر کو غیر قانونی طور پر کھولنے کے خلاف کاروائی کی گئی انفورسمنٹ انسپکٹر زاھد حسین حیدری نے تینوں دوکانیں کو سیل کر دیا انتظامیہ کی اس کاروائی نے ان دوکانداروں کی بھی دوڑیں لگا دیں جو شٹر نیچے کر کے اندر موجود تھے وہ سب دکانوں کو تالے لگا کر بھاگ نکلے ادہر نواحی قصبہ چوآخالصہ میں بھی پابندی کو خاطر میں نہیں لایا جا رہا اور کئی دوکانیں صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک کھلی رہتی ہیں۔

Kallar Syedan; Tehsil administration’s has taken out a operation in Kallar Syedan bazaar, Three shops were sealed while the rest of the shop owners run away. The traders were breaking lockdown regulations.

مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی میں فاصلے کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات

Masjid’s told to make sure to keep social distance during Traveeh

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔کلرسیداں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کلرسیداں میں کاروائی مختلف مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی میں فاصلے کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایات،پولیس اور دیگر اداروں نے گزشتہ شب مسجد نور،مسجد شیخاں،مکی مسجد،مدنی مسجد اور دیگر کا دورہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ طے شدہ بیس نکاتی ایجنڈے پر عملدرامد کریں اور نمازیوں کے درمیان فاصلے کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔پولیس نے اس موقع پر مساجد کے کھلے وضو خانے اور غسل خانوں کو بھی بند کرا دئیے اور کہا کہ نمازی گھر سے وضو کر کے آئیں۔

آلو پیاز اور ٹماٹر کی بھی تین تین اقسام متعارف کرانے ان کے الگ الگ نرخ مقرر کیئے گئے

Potatoes, onions and tomatoes are sold different prices

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔ہمارے ہاں جہاں لوٹ مار کے وسیع امکانات اور طریقے موجود ہیں وہیں ہماری حکومت نے بھی لوگوں کی سہولت کے لیئے ایک ہی شے کے متعدد آئٹم بنا کر لوٹ مار کو مزید آسان کر دیا ہے اس وقت پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں فروٹ کی جو فہرست نرخنامے کے ساتھ متعارف کرائی ہے اس میں صرف سیب کی چھ اقسام متعارف کرا کے ان کے الگ الگ نرخ مقرر کیئے ہیں ان اقسام میں سیب کالا کولو اول دوئم اور سوئم کے بعد سیب ایرانی،سیب گولڈن اور سیب سفید اول اور دوئم کو پیش کرتے ہوئے ان کے الگ الگ نرخ بھی جاری کیئے ہیں جو ایک سو دس سے ایک سو نوے روپے فی کلو ہیں مگر ان نرخوں پر یہ کہیں بھی دستیاب نہیں ہیں اسی طرح کیلے اور کینو کی درجہ بندی کرکے اس کے الگ الگ نرخ مقرر کیئے ہیں اب عوام اس الگ تقسیم سے بھی نابلد ہیں تو پھر یہ معلوم کیسے ہو کہ خرید کیا جانے والا پھل اول ہے دوئم ہے یا سوئم ہے؟اسی طرح آلو پیاز اور ٹماٹر کی بھی تین تین اقسام متعارف کرانے ان کے الگ الگ نرخ مقرر کیئے گئے ہیں۔

عوا م ر مضا ن شر یف میں ا پنے گھر و ں میں عبا ت کر یں ا و ر گھر و ں سے با ہر نہ نکلیں

People should worship in their homes and not leave their homes

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔پا کستا ن تحر یک ا نصا ف یو کے کے سنیئر ر ہنما ر ا جہ ا متیا ز حسین لنگڑ یا ل نے کہا ہے کہ کر و نا و ا ئر س کی ر و ک تھا م کے لیے حکو مت کی طر ف سے جا ر ی کی گئی حفا ظتی تد ا بیر پر عو ا م سختی سے کا ر بند ہو تا کہ کر و نا و ا ئر س سے پھیلا ؤ کو ر و کا جا سکے ا نہو ں نے کہا کہ و فا قی حکو مت کے لا ک ڈ ا ؤ ن کے فیصلے پر کر و نا و ا ئر س کو کنٹر و ل کیا گیا ا و ر ا س و قت تک بہت کم مر یض منظر عا م پر آ ئے ا نہو ں نے کہا کہ عوا م ر مضا ن شر یف میں ا پنے ھر و ں میں عبا ت کر یں ا و ر گھر و ں سے با ہر نہ نکلیں ا پنی عبا د ا ت میں تو بہ ا ستغفا ر کے سا تھ سا تھ ا للہ تعا لی سے کر و نا و ا ئر س کے خا تمے کے لیے د عا ما نگیں۔

مولانا احسان اللہ چکیالوی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں

Grandmother of Mollana Ahsan Ullah Chakialvi passed away in village Sangral, Dodilli

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔جمعیت علما اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی کی نانی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بروز بدھ دن گیارہ بجے گاوں سنگرال موضع دودھلی میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button