DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; A Teenager year collided with a power line while trying to catch kite on roof top

بوکاٹا،14سالہ بچہ پتنگ لوٹنے کی کوشش میں بجلی کی مین لائن کی تاروں سے جا ٹکرایا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔بوکاٹا،14سالہ بچہ پتنگ لوٹنے کی کوشش میں بجلی کی مین لائن کی تاروں سے جا ٹکرایا 1122نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق رواں ایام میں کلرسیداں میں پتنگ فروشی پورے عروج پر ہے اور انہیں لوٹنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے اسی طرح پیر کے روز دن تین بجے چودہ سالہ بچہ حبیب اللہ ولد فیصل سکنہ مغل آباد کلر سیداں بھی مین بازار کی ایک دوکان کی چھت پر پتنگ لوٹنے کی کوشش میں بجلی کی گیارہ ہزارکے وی کی مین لائن کی تاروں سے جا ٹکرایا اسے 1122کلرسیداں نے فوری ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں منتقل کر دیا۔

Kallar Syedan; Habib Ullah, 14, son of Faisal of Mughal Abbad collided with a power line while trying to catch kite on roof top, He has been admitted at thq hospital in Kallar Syedan, while authorities are asked to take notice of banned kite selling taking place in the tehsil.

کلرسیداں میں طوفان بادوباراں،آہنی بورڈ بجلی کی مین لائن پر گرنے سے اگ بھڑک اٹھی

Storm surges in Kallar Syedan, fire breaks out as iron board falls on main power line

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں میں طوفان بادوباراں،آہنی بورڈ بجلی کی مین لائن پر گرنے سے اگ بھڑک اٹھی تفصیلات کے مطابق شدید طوفان بادوباراں میں مغل بازار کلر سیداں کی ایک تین منزلہ دوکان کے باہر نصب بل بورڈ اکھڑ کر بجلی کی مین لائن پر جاگرا جس سے اگ بھڑک اٹھی اسی دوران چوکیدار نے 1122کلرسیداں کو اطلاع کی جنہوں نے بلاتاخیر جائے وقوعہ پر پہنچ کر بڑی تباہی سے بچا لیا ائیسکو حکام اور انجمن تاجراں کے صدر شیخ خورشید احمد موقع پر پہنچ گئے انہوں نے 1122کلر سیداں کی فوری کاروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ادہر موسلا دھار بارش کے باعث گندم کی کٹائی کا کام بھی متاثر ہوا۔

جعلی نمبر پلیٹ لگا کر موٹر سائیکل استعمال کرنے والے دو افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

Two people arrested with fake number plates on their veichle

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔جعلی نمبر پلیٹ لگا کر موٹر سائیکل استعمال کرنے والے دو افراد پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ کلر سیداں پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک موٹر سائیکل کو روک کر چیک کیا گیا تو موٹر سائیکل کے عقب میں نصب کی گئی نمبر پلیٹ پر نیلے رنگ میں بڑے سائز میں 333لکھا ہوا پایا گیاجو کہ جعلی نمبر معلوم ہوا۔اسی اثناء میں ایک اور شخص جس نے اپنا نام و پتہ ارباب سکنہ پلالہ ملاں بتلایا موقع پر آ گیا اور کہنے لگا کہ یہ موٹر سائیکل میری ملکیت ہے جسے میں نے جہانزیب گل کو تین ماہ کے ٹائم پر دیا تھا جو چلا رہا تھا۔ہر دو کس مسمیان سے موٹر سائیکل نمبری 333کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے ثبوت ملکیت اور نمبر پلیٹ کے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔

تعلیمی اداروں نے لاک ڈاون کے دوران ہی فیسوں میں اضافہ کردیا

Educational institutions increased fees during the lockdown

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کلرسیداں کے نجی تعلیمی اداروں نے لاک ڈاون کے دوران ہی فیسوں میں اضافہ کردیا طلبہ نے بتایا کہ سپر ونگ کالج سمیت دیگر نجی تعلیمی اداروں نے نیا سال شروع ہونے سے قبل اور لاک ڈاون کے دوران ہی فیسوں میں سالانہ دو ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے اور اس کے لیئے کوئی تحریری حکمنامہ بھی جاری نہیں کیا گیا بلکہ طلبہ کو طلب کر کے بتا دیا گیا انہوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹور کی حالت زار،رمضان کے مقدس مہینے میں وہاں بیسن تک دستیاب نہیں

Lack of food available at utility stores

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔چوآروڈ کلر شہر کے یوٹیلیٹی سٹور کی حالت زار،رمضان کے مقدس مہینے میں وہاں بیسن تک دستیاب نہیں دالوں میں صرف دال چنا دستیاب ہے مگر سفید چنے موجود نہیں اور دال چنا کے علاوہ کوئی دوسری دال میسر نہیں ہے شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

منشیات فروش محمد فاروق عرف شہزاد سکنہ آراضی خاص کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد

Drug dealer Muhammad Farooq alias Shehzad, resident of Arazi Khas, arrested with 20 liters of liquor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے دوران گشت منشیات فروش محمد فاروق عرف شہزاد سکنہ آراضی خاص کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button