AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Constituency No. 2 Chakswari has never had a political earthquake before and will not have one in the future, Chaudhry Munir Akhtar, now based in New York

حلقہ نمبر2 چکسواری میں اس سے پہلے بھی کوئی سیاسی بھونچال نہیں آیااورآئندہ بھی نہیں آئے گا، چودھری منیراختر حال مقیم نیویارک

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادر کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری چودھری منیراختر حال مقیم نیویارک امریکہ نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حلقہ نمبر2 چکسواری میں اس سے پہلے بھی کوئی سیاسی بھونچال نہیں آیااورآئندہ بھی نہیں آئے گاحلقہ نمبردو چکسواری کے عوام سات مرتبہ چودھری عبدالمجید کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں ان شاء اللہ آئندہ بھی ان کے حق میں فیصلہ دیں گے چودھری عبدالمجید آٹھویں بار ایم ایل اے منتخب ہوں گے چودھری عبدالمجید طویل سیاسی کیئر ئراور وسیع سیاسی تجربہ رکھنے ولے آزادکشمیر کے بزرگ سیاستدان ہیں سیاست کے طالب علموں اورسیاسی کارکنوں کے لئے یونیورسٹی اوراکیڈیمی کادرجہ رکھتے ہیں آزادکشمیر کے سابق وزراء اعظم میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں کامیاب وزیر اعظم کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز اورمیگاپراجیکٹس دیے جوتاریخی کارنامہ ہے اس کے دوررس نتائمج برآمدہوں گے سنگ میل ثابت ہوں گے ہوررہے ہیں اورحلقہ نمبردو چکسواری میں تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں آج بھی حلقہ نمبر2چکسواری کے مقبول اورہرد ل عزیز راہنماہیں حلقہ نمبر2چکسواری کے عوام نے انہیں سات مرتبہ ایم ایل اے بنایااوروزارت عظمی کے منصب پرفائز رہے یہ ان کی مقبولیت اورعوام کے ان کے ساتھ غیر مشروط حمایت وتعاون کامنہ بولتاثبوت ہے انہیں آج بھی حلقہ نمبر2 چکسواری کے عوام کی بھرپور حمایت وتعاون حاصل ہے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر حلقہ نمبر 2چکسواری کی قیادت چودھری عبدالمجید کیساتھ ہے کارکن متحدومنظم ہیں اوراپنے محبوب قائدچودھری عبدالمجید کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں حلقہ نمبردوچکسواری میں مثالی تعمیروترقی پران کاشکریہ اداکرتے ہیں اور انہیں زبردست الفاط میں خڑاج تحسین پیش کرتے ہیں آزادکشمیر میں اگلے سال عام الیکشن منعقدہوں گے الیکشن میں حلقہ نمبر2 چکسوار ی کے مقبول لیڈر چودھری عبدالمجید ہی ہوں گے انشاہ اللہ وہ آٹھویں بارشاندار کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ مخالفین ماضی میں بہت آزماچکے ہیں اورآئندہ بھی ان کامقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں سیاسی میدان میں موجود ہیں اوران شاء اللہ موجود رہیں گے عوام کی خدمت کابے لوث مشن اورسفرجاری وساری ہے ان کے جانشین چودھری قاسم مجیدصدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپور کی کاوشیں قابل ستائش ہیں وہ بھی سیاسی میدان اپنالوہامنواچکے ہیں۔

Chakswari, AJK; Chaudhry Munir Akhtar of village Dangri Bhadur, now based in New York told pothwar.com that, Constituency No. 2 Chakswari has never had a political earthquake before and will not have one in the future, He was supporting Ch Abdul Majid a PPP candidate and ex PM.

سمارٹ لاک ڈاون کی شرائط کی خلاف ورزی

Violation of Smart Lockdown Terms taking place at Chakswari bazaar

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سمارٹ لاک ڈاؤن کی شرائط کی پاسدار ی نہیں کی جارہی فیض پورشریف بازار میں سماجی دوری سے بے خبر کچھ دوکانداراورگاہگ ایک دوسرے کے قریب بیٹھ کرگپ شپ کرتے رہے سمارٹ لاک ڈاون کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے رہے آزادکشمیر میں سخت ترین لاک ڈاؤن کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے اورکوروناوائرس کی موثر روک تھام برقراررہی حکومت نے سخت گیر عملدرآمدکروایا لاتوں کی بھوت باتوں سے نہیں مانتے نرمی کاناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گی حکومت آزادکشمیر اورانتظامیہ ساری محنت کوپہلے روز ہی رائگاں کرنے کی کوشش کی گئی پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او فیض پورشریف بازار کی بھرپور مانیٹرنگ کریں کوروناوائرس کے پھیلنے کے خوف سے آزاد اورسماجی فاصلے کاخیال نہ ررکھنے والے دوکانداروں اورگاہگوں کوحکومتی وضلعی حفاظی واحتیاطی تدابیر پر عمل کاپابند بنائیں تاکہ آزادکشمیر میں کوروناوائرس کی روک تھام برقرار رہے اورحکومت آزادکشمیر کے شانداراقدامات کے اثرات وثمرات برقرار رہیں فیض پورشریف دیہاتی علاقہ کابازار ہے گندم کی فصل کی کٹائی جاری ہے زرعی آلات سامان کی خریداری کے لئے بازار آئے والے کچھ لوگ غیر سنجیدگی کامظاہر ہ کررہے ہیں اور کوروناکی موجودہ وبا کی خطرناک حالات سے بے خبرلوگ بلاضرورت بازار میں گھومتے ہیں انہیں گھروں تک محدود کرنے کے لئے انتظامیہ اپناکراداراد کرے بلاضرورت بازار میں گھومنے والوں کی کڑی نگرانی کی اشدضرورت ہے

Show More

Related Articles

Back to top button