DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Subaidar (r) Dilpazir buried in presence of health authorities with public not allowed to take part in namaz e janaza

کورونا سے جاں بحق ہونے والے کلرسیداں کے 72سالہ صوبیدار دلپذیر کو جمعہ کے روز اندرون شہر مغل آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔کورونا سے جاں بحق ہونے والے کلرسیداں کے 72سالہ صوبیدار دلپذیر کو جمعہ کے روز اندرون شہر مغل آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں عام لوگوں کو شرکت کی اجازت نہ تھی، تدفین بلدیہ کلرسیداں اور راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کے سینی ٹیشن سٹاف نے کی۔ اس موقع پر کیپٹن اشجاع،میجر سکندر کے علاؤہ اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت لنگڑیال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید عابد شاہ،چیف آفیسر بلدیہ خالد رشید،ایس ایچ او ملک اللہ یار اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے میں موجود تھے۔مرحوم کے خاندان کے کلرسیداں میں تین گھر بدستور سیل ہیں اور ان کے سولہ افراد کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ صوبیدار دلپذیر کی وفات کے بعد کورونا سے فوت ہونے والے کلرسیداں کے لوگوں کی تعداد دو ہو چکی ہے اس سے قبل موہڑہ بختاں کے 73سالہ صوبیدار محمود حسین بھی کورونا سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے سات افراد برطانیہ میں بھی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan; Subaidar (r) Subaidar Dilpazir was buried in presence of health authorities with public not allowed to take part in namaz e janaza.

The three family homes of the late Subaidar (r) Subaidar Dilpazir have been sealed due to family members being quarantined. The situation as homed in to public as another coronavirus death was reported in village Morra Bukhtan.

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحصیل کلرسیداں کے مرکز چوآخالصہ کی چھ یونین کونسلوں میں چھ سو نادار اور مستحق افراد میں راشن مہیا کیا

Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf provided rations to 600 needy and deserving people in six union councils including Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے تحصیل کلرسیداں کے مرکز چوآخالصہ کی چھ یونین کونسلوں میں چھ سو نادار اور مستحق افراد میں راشن مہیا کیاگیااور اس عمل میں اس بات کا سختی سے خیال رکھا گیا کہ جس کی بھی مدد کی جائے وہ رات کی تاریکی میں کی جائے اور اس کی خبر اس کے پڑوسی کو بھی نہ ہو ان کے اس ایثار کے عمل سے ان لوگوں کو خفت اٹھانا پڑی جو تواتر سے کہ رہے تھے کہ مشکل کی اس گھڑی میں راجہ پرویز اشرف کہاں غائب ہیں۔

کلر سیداں میں قائم بیشتر نجی بنکوں نے یوٹیلٹی بلوں کو جمع کرنے سے انکار

Most of the private banks based in Kallar Syedan refused to collect utility bills

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ کلر سیداں میں قائم بیشتر نجی بنکوں نے یوٹیلٹی بلوں کو جمع کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔متعدد صارفین نے بتایا کہ کلر سیداں میں نجی بنک یوٹیلٹی بل وصول نہیں کر رہے ہیں اور صارفین کو سسٹم کی خرابی کا جواز پیش کرکے واپس کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دیگر بنکوں جہاں پہلے ہی بہت زیادہ رش ہوتا ہے میں جمع کروانے کیلئے پورا دن ضائع ہو جاتا ہے۔انہوں نے اسٹیٹ بنک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلر سیداں کے نجی بنکوں کو یوٹیلٹی بلز جمع کروانے کا پابند کریں اور انکار کرنے والے بنکوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

چک ستھوانی میں 75 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم انصراقبال کو آٹھ برس بعد گرفتار

Ansar Iqbal on run for 8 years for the murder in village Sathwani arrested by police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر انور جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 75 سالہ معمر بیوہ خاتون زرینہ بی بی کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد اشتہاری مجرم انصرا قبال کو آٹھ برس بعد گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا۔2012 میں کلر سیداں کے نواحی علاقہ چک ستھوانی میں 75 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں نامزد ملزم انصراقبال کو آٹھ برس بعد گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس مقدمہ کا محمد سجاد نامی دوسرا ملزم وقوعہ کے فورا بعد پولیس کے ہتھے چڑھ گیا تھا جو اڈیالہ جیل کی سلاخوں میں ہے۔ پولیس کو مخبر خاص کے ذریعہ اطلاع ملی تھی کہ مجرم اشتہاری انصر اقبال اپنے گھر پر موجود ہے جس پر پولیس سب انسپکٹر انور جاوید نے ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود اور کانسٹیبل ڈاکٹر محمد امتیازنے بروقت کارروائی کر کے مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ یاد رہے کہ 75 سالہ مقتولہ گھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ اس کے پڑوسی سجاد اور انصرر ات کے وقت ڈکیتی کی نیت سے اس کے گھر میں داخل ہوئے اوراس کے گھر میں موجود طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فونز لوٹ لئے جبکہ مزاحمت پر گلا دبا کر اسے قتل کر نے کے بعد باہر سے تالا لگا کر فرار ہو گئے تھے۔

رمضان کی آمد ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے بھی کمر کس لی اشیائے روزمرہ میں ہوشربا اضافہ

Grocery prices increased on arrival of Ramadhan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔رمضان کی آمد ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے بھی کمر کس لی اشیائے روزمرہ میں ہوشربا اضافہ،تفصیلات کے مطابق بڑے بڑے کاروباری ڈیلروں نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اشیا روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافے کی منصوبہ بندی کر لی اشیا کی طلب اور رسد میں دانستہ عدم توازن پیدا کر لیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ دو ایام قبل تک 43روپے کلو فروخت ہونے والے آلو آج 77روپے اور 55 روپے کلو فروخت ہونے والا پیاز 70روپے کلو فروخت ہورہاہے اور دیہات میں اس کے نرخ اور بھی زیادہ ہیں جبکہ بیسن،دال چنا،مصالحہ جات اور دیگر اشیا کے نرخوں میں پیشگی اضافہ کر لیا گیا اور آنے والے چند ایام میں ان اشیا کے نرخ ایک بار پھر اسمان پر پہنچ جائیں گے اس طرح ذخیرہ اندوز نہ رمضان میں لوٹ مار سے باز آئے نہ انہیں کورونا جیسی وبائی مرض کے پھیلاؤ سے کوئی خوف ہے یہ صرف ہر ناجائز طریقے سے رقم کمانا چاہتے ہیں۔

روات پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، گینگ کا سرغنہ ذیشان عرف شانی ساتھی سمیت گرفتار

Tear Gang leader Zeeshan Shani arrested by Rawat police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔روات پولیس کی ٹیرر گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری، TSF گینگ کا سرغنہ ذیشان عرف شانی ساتھی سمیت گرفتار،پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ذیشان عرف شانی ٹیرر اور ساتھی اعزاز کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا،ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس سے مزاحمت بھی کی،ملزم شانی ٹیرر قتل، دہشت گردی سمیت اسلحہ کی نمائش، قبضہ گروپ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے اور اس نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔ایس ایس پی صدر ضیا الدین احمد نے کہا کہ ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ویڈیو وائرل کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کیا۔

محلہ اکبری چوآخالصہ کے قاضی توفیق راشدی انتقال کر گئے

Choa Khalsa; Qazi Taufiq Rashdi passed away in Mohalla Akbri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔۔۔محلہ اکبری چوآخالصہ کے قاضی توفیق راشدی انتقال کر گئے نماز جنازہ میں مقامی لوگوں نے شرکت کی مرحوم مقامی دوکاندار قاضی مظہرالحق کے بھائی تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button