DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Waheed Ahmed Khan (PTI) meets with Raja Azhar Mahmoon (Bait Ul Maal) For financial assistance for the poor in current coronavirus crisis

پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان سے ان کے آفس میں ممبر ضلعی بیت المال راجہ اظہر مامون کی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان سے ان کے آفس میں ممبر ضلعی بیت المال راجہ اظہر مامون کی ملاقات کہوٹہ میں معزور،نادار افراد کو دی جانے والے مالی امداد کے حوالے سے گفتگو۔گذشتہ روز ممبر ضلعی بیت المال راجہ اظہر مامون نے پنجاب بیت المال نے کہوٹہ میں معزور،نادار افراد میں امدادی چیک تقیسم کیے اس موقع پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان، راجہ الطاف حسین، سردار مظہر اور قاضی عبد الحفیظ کوثربھی موجود تھے راجہ اظہر مامون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بیت المال ضلع راولپنڈی چوہدری مقرب حسین کی خصوصی کاوش سے کہوٹہ معزور،نادار افرادمیں مالی امداد دی گئی اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر انہوں نے صوبائی وزیر بیت المال راجہ بشارت سیکرٹری پنجاب اور چیئرمین بیت المال ضلع راولپنڈی چوہدری مقرب کا شکر یہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی ملاقات

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan meets with Federal Minister for Aviation Ghulam Sarwar Khan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی ملاقات۔ملکی، ضلع راولپنڈی اور علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو جبکہ حالیہ وبائی مر ض کرونا وائرس کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و سابق چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی صوبہ پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ اپنے صاحبزادوں ملک شاہ زیب اور ملک جہانذیب کے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان سے ان کے آ فس میں ملاقات کی اس موقع پر کرنل محمد شبیر اعوان نے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان سے ملکی سیاست، ضلع راولپنڈی اور بلخصوص حلقہ پی پی سیون کی سیاست پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ حالیہ وبائی مر ض کرونا وائرس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button