DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Private school association in Kahuta have announced to take 20% deduction on school fees

حالیہ ملکی صورتحال پر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن تحصیل کہوٹہ کی صدر میڈم ارم سکندر جنجوعہ نے سکول فیس میں 20فیصدکمی کا اعلان کر دیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حالیہ ملکی صورتحال پر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن تحصیل کہوٹہ کی صدر میڈم ارم سکندر جنجوعہ نے سکول فیس میں 20فیصدکمی کا اعلان کر دیا۔حکومت پنجاب کی طرف سے ہمیں کوئی بھی نوٹیفکیشن نہیں ملامگر ہم بھی اسی معاشرئے میں رہتے ہیں اپنی عوام کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکول کی ماہانہ فیس میں بیس کمی کا اعلان کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر سر دار مظہر اقبال اور پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن تحصیل کہوٹہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔میڈم ارم سکندر جنجوعہ نے مزید کہا کہ ہم نے سکول کی فیسوں میں کمی کا اعلان صرف اسی ماہ کے حوالے سے نہیں کیا بلکہ ہر اس مشکل وقت کے لیے ہے جب بھی ہمارے ملک کی عوام پر کوئی مشکل ٹائم آیا ہم اپنی عوام کے ساتھ تعاون کر یں گئے۔

ترک سفیر یر داکل کا راجہ طارق محمودمرتضیٰ چیئرمین آر ڈی اے سے ملاقات

Turkey ambassador donates flour for Kahuta public after meeting with Raja Tariq Mahmood Murtaza

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترک سفیر یر داکل کا راجہ طارق محمودمرتضیٰ چیئرمین آر ڈی اے سے ملاقات۔ترک این جی او کی طرف سے بھیجا گیا سامان ان کے حوالے کیا۔سینکڑوں مستحق افراد میں تقسیم کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزترک سفیر یر داکل نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ کیا اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضیٰ سے خصوصی ملاقات کی انہوں نے اس موقع پر ترک این جی او کی طرف سے بھیجا گیا سامان ان کے حوالے کیاجو چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضیٰ نے اپنی موجودگی میں غریب، بیو ائیوں، یتیموں اور بے کسوں میں تقسیم کیا تمام مستحق افراد نے چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمودمرتضیٰ اور تر ک حکومت اور ترک این جی او کو دوعاہیں دیں۔

راشد مبارک عباسی کی تائی جان کی وفات پر فاتحہ خوانی

Dua observed for late mother of Rashid Mubarak Abbassi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان کا محکمہ ایجوکیشن کے کلر ک سلیم رضاء عباسی کی والدہ محترمہ اور ن لیگی شخصیت راشد مبارک عباسی کی تائی جان کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز قبل یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کیرل کے رہائشی محکمہ ایجوکیشن کہوٹہ کے کلر ک سلیم رضاء عباسی کی والدہ محترمہ اور ن لیگی شخصیت راشد مبارک عباسی کی تائی جان وفا ت پا گیں تھٰیں گذشتہ روز سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے ان کی رہائش گاہ کیرل جا کر مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر راجہ مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء، ماسٹر محمد زبیر،غفار عباسی،عدیل افضل بھی ہمراہ موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button