DailyNews

Chakswari, AJK; The officials in Chakswari region praised for successful lockdown in Chakswari and surrounding regions

چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتازسیاسی وسماجی راہنما چودھری منیر اخترحال مقیم نیویارک امریکہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے اداروں افواج پاکستان پولیس ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف سماجی تنظیموں کے عہدیداران اورصحافیوں کوخرا ج تحسین کیاہے اورکہاکہ عوا م کی جانیں بچانے کے لئے باہرڈیوٹی دینے والے ہمارے ہیروہیں کوروناسے نبرد آزماہیرو ز کوان کی جدوجہدپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوکوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں حکومتی اورانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں اورحفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں اوراپنے گھروں پررہ کرکوروناکی روک تھام میں اپنے حصہ کاکرداراداکررہے ہیں انہوں نے ان لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل کی جوبلاوجہ گھروں سے باہرنکلنے کی کوشش کرتے ہیں انہوں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوا زاوران کے عملے کی کاکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے اورانہیں چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش کیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button