DailyNewsHeadline

Chakswari, AK; Sardar Massoud Khan pays tribute to Prime Minister Azad Kashmir Raja Farooq Haider Khan for taking timely and effective measures to prevent coronavirus outbreak

آزادکشمیر میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھرپور بروقت اورموثر ا قدامات کرنے پرصدرآزادکشمیر سردار مسعود خان وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کوخراج تحسین پیش

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش نے آزادکشمیر میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے بھرپور بروقت اورموثر ا قدامات کرنے پرصدرآزادکشمیر سردار مسعود خان وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کوخراج تحسین پیش کیاہے لاک ڈاؤن میں مزیدسختی کرنے کافیصلہ موجودہ حالات کاتقاضا ہے عوام حکومتی اقدامات پرعمل کریں حفاظتی تدابیر پرکماحقہ عمل کریں کوروناوائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز افواج پاکستان پولیس ڈاکٹرز فلاحی تنظیمیں اورصحافی برادری فرنٹ لائن پرموجود ہیں اورجدوجہدکررہے ہیں یہ ہمارے ہیروز ہیں جواپنی جان کوخطرے میں ڈال کراپنے ہم وطنوں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کے لئے اپناکرداراداکررہے ہیں ان کی خدمات بے مثال ہیں لوگ اپنے گھروں میں رہیں اوراپنے آپ کووائرس سے بچائیں احتیاط کی سخت ضرورت ہے اس وائرس کی وجہ سے پوری دنیامشکلات کاشکار ہے ہم حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے اس وائرس پرقابو پانے میں کامیاب ہوں گے وائرس سے ڈرنانہیں اسکامقابلہ کرناہے۔کچھ لوگ حکومتی اورضلعی انتظامیہ کی خصوصی ہدایات کے باوجود بلاوجہ گھروں سے نکلنے کی کوشش کررہے تھے اس وجہ سے حکومت آزادکشمیر نے مزیدسخت گیر اقدامات کیے ہیں جوقابل ستائش ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button