London; Haji Ameer Afzal of Kanoha, Kallar Syedan returns to UK after his nurse daughter is admitted to hospital with coronavirus
حاجی امیر افضل کی صاحبزادی اریمہ نسرین جو برطانیہ کے ہسپتال میں بطور نرس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیں کو کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اسے بھی اسی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا
یو کے /کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کرونا وائرس کی مرض میں مبتلا کلر سیداں کے نواحی علاقہ کنوہا کی رہائشی پاکستانی نژاد برطانوی شہری حاجی امیر افضل کی صاحبزادی اریمہ نسرین جو برطانیہ کے ہسپتال میں بطور نرس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیں کو کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اسے بھی اسی ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں اس کے انتقال کر جانے کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا میں پھیلا دی گئی جس کی وجہ سے اس کے والد حاجی امیر افضل برطانیہ واپس روانہ ہو گئے،نرس اریمہ نسرین کی عمر 26 سال ہے اور وہ تین بچوں کی ماں ہے۔
کرونا کے باعث برطانیہ میں مقیم کلرسیداں کے کسی شہری کی یہ پہلی ہلاکت
Raja M Riasat first person from Dhok Bangyal, Kallar Syedan to die from Coronavirus in Luton, UK
یو کے /کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے قصبہ چوآ خالصہ کے راجہ محمد ریاست کرونا کے باعث برطانیہ کے شہر لوٹن میں جان کی بازی ہار گئے یہ ڈھوک بنگیال چوآخالصہ کے کرنل خورشید اکبر اور سابق ناظم راجہ داؤد اکبر کے بہنوئی تھے جو چند ایام قبل کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے انہیں لوٹن ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے یاد رہے کہ کرونا کے باعث برطانیہ میں مقیم کلرسیداں کے کسی شہری کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔