DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Public failing to get basic food from utility store in Jatli along with rest of surrounding regions in Gujar Khan

یوٹیلٹی سٹور جاتلی پر آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یوٹیلٹی سٹور جاتلی پر آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیاشہر میں بھی دوکانوں پر آٹے کی عدم موجودگی سے شہری فاقہ کشی پر مجبورہوگے نتظامیہ کے لیے لمحہ فکریہ شہریوں کااعلی افسران سے آٹے کی ترسیل کویقینی بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام الناس کو سستی ایشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یوٹیلٹی سٹوروں پر اربوں روپے کی مد میں سبسڈی دینے کا اعلان کیا لیکن اس کو یوٹیلٹی سٹوروں افسران عملی جامہ پہنانے میں بُری طرح ناکام ہو گے جس کی جیتی جاگتی مثال جاتلی یوٹیلٹی سٹور ہے جس پر آٹا،چنے،،چینی اور مصالحہ جاتکے ساتھ ساتھ آج کل ڈیٹول اور ڈیٹول سوپ کی ڈیمانڈ بڑھ گی ہے لیکن اس کے باوجود مکمل طور پچھلے کئی مہینوں تمام ایشیا سٹور پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس وجہ سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم جائیں تو کہا جائیں ان دنوں نہ سٹور پر اور نہ ہی بازار میں آٹا موجود ہے جس وجہ سے ہم فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں اگر بازار میں آٹا ملتا بھی ہے تو 1450 روپے کا تھیلے کا ریٹ ہے ہم جس دن بھی اسٹور پر خریداری کرنے آتے ہیں تو یہاں پر آٹااور دیگر ایشیا نہیں ملتی سٹور انچارج کے مطابق ہر مہینے تمام ایشیا کی ڈیمانڈ بنا کر بھیج دیتے ہیں جو بھی ایشیا ہمیں مہیا کی جاتی ہیں ہم انہیں عوام کے خریدنے کے لیے ریکوں پر لگا دیتے ہیں شہریوں نے اعلی افسران سے اس مسئلے کے فوری حل کے لیے کھانے پینے کی ایشیا کی ترسیل کو ترجیع بنیادوں پر یقینی بنایا جائے

ایم سی بینک جاتلی کی پچھلے کئی دنوں سے بندش کے باعث عوام ذلیل خوار ہونے لگی

Public suffer further blow as MC bank in jail closes its doors

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ایم سی بینک جاتلی کی پچھلے کئی دنوں سے بندش کے باعث عوام ذلیل خوار ہونے لگی پیٹول پمپ اور تاجروں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر افسران سے بینک کھولنے کا پُر زور مطالبہ تفصیلات کے مطابق جاتلی اڈہ پر قائم واحدمرکزی ایم سی بینک برانچ نمبر0645 اس کے علاوہ کوئی اور بینک موجود نہیں ہے سینکڑوں دیہات پر محیط جس میں ہزاروں لوگوں نے اپنے اکاونٹ اُوپن کروا کھے ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پیٹرول پمپ،اور تاجروں کے لاکھوں روپے کے کاروبار بینک سے منسلک ہے ان مشکل حالات میں بینک پچھلے کئی دنوں سے بند کر دیا گیا ہے جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر بینک کھولے ہوتے ہیں اور ہم چیک کیش یا دیگر معاملات کے لیے میلوں سفر طے کر کے گوجرخان جانا پڑتا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے باعث ہمیں بڑے شہروں تک بھی پہنچنے کے لیے شدید دشورای کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ ہمارے ساتھ سرا سر نا انصافی ہے ہمارااعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ اس مشکل حالات میں بینک کو کھولنے کے احکامات صادر کیے جائیں

یوٹیلٹی سٹورز بیول میں آٹا تو دستیاب ہو گیا لیکن کوکنگ آئل چینی دالیں اور دیگر اشیاء کی دستیابی ابھی تک نایاب ہیں

Public failing to get grocery products at utility store Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ بیول اور گردونواح کے سرکاری ملازمین پنشنرز حضرات غریب مزدور دیہاڑ ی دار رکشہ ریڑی چھابڑی مستری اور محدود پیمانے پر کاروبار کرنیوالوں کی بڑی تعداد یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کرتی تھی کیونکہ بازار کی نسبت تھوڑا بہت اشیائے خوردونوش کی چیزیاں سستی ملتی تھی دس دن گزرنے کے بعد یوٹیلٹی سٹورز بیول میں آٹا تو دستیاب ہو گیا لیکن کوکنگ آئل چینی دالیں اور دیگر اشیاء کی دستیابی ابھی تک نایاب ہیں جس سے غریب طبقے کے ساتھ ساتھ سفید پوش طبقہ بھی متاثر ہو رہا ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے کہا ایک ہفتہ گزر چکا ہے لاک ڈاؤن کو ہم گھروں میں بے روزگار بیٹھے ہیں نہ حکومتی امداد ملی ہے تو دوسری طرف یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی اشیاء نہ ہونے سے بازار سے مہنگے داموں اشیاء خرید کر جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھا ہو ا ہے انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز کے ایم ڈی سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بیول اور گردونواح کے تمام پرائیویٹ اسپتال چند دنوں سے بند

All private hospital shut during coronavirus outbreak in Bewal and surrounding regions

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ کرونا وائرس کے خوف اور احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے بیول اور گردونواح کے تمام پرائیویٹ اسپتال چند دنوں سے بند تھے جس کی وجہ سے مریضوں میں سخت تشویش پائی جاتی تھی بیول اور گردونواح کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیول کے مشہور ڈاکٹر طارق کھٹانہ نے اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بغیر کسی حفاظتی سامان کے اسپتال کھول کر روزانہ مریضوں کا علاج شروع کر دیا جس سے مریضوں میں پائی جانیوالی بے چینی بڑی حد تک کم ہو گئی ہے جبکہ دیگر پرائیویٹ اسپتال کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے 5اپریل تک بند کر دئیے گئے ہیں ڈاکٹر طارق کھٹانہ نے مریضوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاط کریں بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اپنا اور اپنے بچوں خاندان کا خیال رکھیں رش والی جگہوں پر نہ جائیں باہر نکلیں تو ماسک اور گلوز کا استعمال کریں گھر واپس جا کر صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں تما م احتیاطی تدابیر استعمال کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں صلوۃ توبہ استغفار اور ذکر الہی کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button