کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب کے لاک ڈاؤن کے چھٹے روز بیول بازار میں حکومتی اقدامات پر بند رہا بیول مین بازار بیول گوجرخان روڈ بیول جبر روڈ بیول کلر روڈ میں پلازے مارکیٹیں ہوٹل مکمل بند
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے حکومت پنجاب کے لاک ڈاؤن کے چھٹے روز بیول بازار میں حکومتی اقدامات پر بند رہا بیول مین بازار بیول گوجرخان روڈ بیول جبر روڈ بیول کلر روڈ میں پلازے مارکیٹیں ہوٹل مکمل بند رہے گذشتہ روز بارش کی وجہ سے بازار سنسان رہے اور لوگ مکمل طور پر گھروں میں محصور رہے جبکہ سبزی فروٹ بیکری،گوشت،میڈیکل سٹور کھلے رہے تاہم رش کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملا۔اکا دکا آدمی ضرور ی اشیاخرید کرواپس گھروں کی طرف چلے گئے علاقے میں کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے بیول اور گردونواح کے تمام پرائیویٹ اسپتال بند رہے جس کی وجہ سے علاقے میں مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا۔دل شوگر بلڈ پریشر اور دیگر مریضوں کو چیک اپ کرانے کے لیے دشواری کا سامنا رہا لیکن لوگ مجبوراً گھروں میں اپنی مدد آپ کے تحت ادویات کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں آنیوالے دنوں میں اسپتال کی بندش سے عوام کو مذید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔کرونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کے دوارن متاثرین کے لیے وزیراعظم نے جو ریلیف پیکج تین ہزار روپے ماہانہ کا اعلان کیا ہے اس کے ثمرات شرقی گوجرخان کے قصبات بیول بھڈانہ قاضیاں حبیب چوک چنگا بنگیال میراشمس اور دیگر علاقوں کے مزدوروں،دیہاڑی دار،چھابڑی،رکشہ،ریڑی والوں کو ابھی تک وزیر اعظم کے اعلان کے چھ دن گزرنے کے باوجود نہیں مل سکے جس کی وجہ سے غریبوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے مزدوروں کی بڑی تعداد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم بے روزگار ہو گئے ہیں اور حکومت کا جو ریلیف پیکج ہے وہ بھی ابھی تک نہیں مل ررہا ہے جبکہ ایم پی اے،سابق ایم پی اے اور مخیر حضرات کی طرف سے بھی غریبوں کی امداد کی کوئی سرگرمی دیکھنے کو نہیں آ رہی صرف چیئرمین او پی ایل چوہدری محمد اشتیاق نے چند غریبوں میں راشن تقسیم کیا ہے۔مخیر حضرات کی بے حسی کی وجہ سے متاثرین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے مزدوروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر راشن گھروں میں پہنچایا جائے۔