DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Faiz Pur shareef annual 126th Urs Mubarak postponed for the first time in history

خواجہ خواجگان خواجہ پیر حافظ محمدحیات رحمتہ اللہ علیہ وخواجگان فیض پورشریف کا 126 ویں سالانہ عرس مبارک کوروناوائرس سے پیداشدہ صورت حال کے پیش نظر ملتوی کردیاگیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیرمحمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے مشائخ عظام فیض پورشریف کے عقیدت مندوں مریدین اورمتعلقین کے نام اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ برصغیر کے ممتازروحانی پیشوا ء منبع البرکات حضرت قبلہ عالم خواجہ خواجگان خواجہ پیر حافظ محمدحیات رحمتہ اللہ علیہ وخواجگان فیض پورشریف کا 126 ویں سالانہ عرس مبارک کوروناوائرس سے پیداشدہ صورت حال کے پیش نظر ملتوی کردیاگیاہے عرس مبار ک کی نئی تاریخ کااعلان بعدمیں کیاجائے گا یکم اپریل 2020ء کومشائخ عظام فیض پورشریف کے عقیدت مند مریدین اورمتعلقین اپنے گھروں پرذکر اذکار کریں اورایصال ثواب کے لئے دعاکریں

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ممتازسیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری اعظم المعرو ف لالہ مندری اورحاجی چودھری مظفرحسین نے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوازاورپورے عملہ کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ انسپکٹرچودھری وسیم نواز اپنے سٹاف کے ہمراہ چکسواری اورگردونواح کے بازاروں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں میڈیکل سٹورز اورکریانہ سٹورز سبزی فروٹ کے دکانوں کے علاوہ دیگردکانوں کی بندش کوبرقراررکھنے اورلوگوں کواپنے گھروں تک محدود رکھنے اوربازاروں میں بلاوجہ آنے جانے والوں پرکڑی نظر رکھے ہوئے ہیں حکومتی اورضلعی احکامات پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے سخت گیراقدامات کررہے ہیں جوحالات کاتقاضاہے انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ افواج پاکستان پولیس اوردیگراداروں کیساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی موثر روک تھام ہوسکے

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مرادسعید وفاقی وزیر پوسٹل سروسز پاکستان پوسٹ کے خصوصی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پاکستان اورآزادکشمیر کے دیگرشہروں علاقوں کی طرح پاکستان پوسٹ سب پوسٹ آفس بوعہ ڈھانگری فیض پورشریف میں پنشنرز کوان کے گھروں پرجاکرپنشن کی ادائیگی کردی گئی ہے کوروناوائرس سے پیداشدہ صورت حال کے پیش نظر پنشنرز کوان کے گھروں پرجاکرپاکستان پوسٹ کے ملازمین نے پنشن ادا کی پاکستان پوسٹ سب پوسٹ آفس بوعہ ڈھانگری فیض پورشریف کے پوسٹ مین سرفراز حسین نے یونین کونسل فیض پورشریف کے پنشنرز کوان کے گھروں پرجاکرپنشن رقم اداکی پنشن وصول کرنے والوں میں پنشنرز کے علاوہ فیملی پنشنرز بھی شامل تھے عوام علاقہ فیض پورشریف نے سب پوسٹ آفس بوعہ ڈھانگری فیض پورشریف کے پوسٹ ماسٹرضیاء الرحمن اورپوسٹ میں سرفراز حسین کوقومی فریضہ کی انجا م دہی پرخراج تحسین پیش کیااورحکومت پاکستان بالخصوص مرادسعید وفاقی وزیرپوسٹل سروسز پاکستان کاشکریہ اداکیاہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button