DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Army, Civil officers, Police, Health department and other senior officers drive through flag march in Kahuta as data demand for overseas Pakistani who have arrived recently

آرمی، سرکاری افسران، پولیس،ہیلتھ، ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک وارڈنز، سول ڈیفنس کا شہر اور دیہاتوں، یونین کونسلز میں فلیگ مارچ

بیرون ممالک اور اندرون ملک مختلف صوبوں،اضلاع سے سفر کرکے آنے والے مسافروں کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر…
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النسا ء ناصر کی زیر صدارت کرونا وائرس سے بچاؤاور اقدامات کے حوالے سے اجلاس انعقاد پذیر ہوا۔ آرمی، سرکاری افسران، پولیس،ہیلتھ، ڈیپارٹمنٹ، ٹریفک وارڈنز، سول ڈیفنس کا شہر اور دیہاتوں، یونین کونسلز میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ جبکہ شہر کے مصروف بازاروں، محلوں میں میونسپل کمیٹی عملہ صفائی آرڈبلیو ایم سی نے کلورین ملے پانی سے واش کیا۔ محلوں،یونین کونسلز سطح اور گاؤں لیول پر اے اسی کہوٹہ نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر لیڈیز ہیلتھ ورکرز و سپروائزر ز، سیکرٹری یونین کونسلز، پٹواری حلقہ کی ڈیوٹیاں لگا دیں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر راجہ خالد، سی او مخدوم بلال، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا۔ کہ بیرون ممالک اور اندرون ملک مختلف صوبوں،اضلاع سے سفر کرکے آنے والے مسافروں کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے۔ سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات پر کڑی نگاہ ہوگی۔ اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر نے عوام سے اپیل کی کہ لاک ڈاؤن اور موجودہ خطرناک وائرس کی وجہ سے بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ شہری اپنے فرائض اور ذمہ داریاں ادا کریں۔ تو اس بیماری پر جلد قابو پالیا جائے گا۔ بعدازاں اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر، ڈی ایس پی ملک طارق محبوب، ایس ایچ او حافظ مرزا آصف، سی او مخدوم بلال نے شدید بارش کے باوجود الگ الگ دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام بازار ماسوائے سبزی فروٹ، میڈیکل سٹورز بندتھا۔ شہریوں نے اے سی کہوٹہ زیب النساء ناصر اور ان کی پوری ٹیم مقامی سرکاری افسران، عملہ کے کیئے گئے اقدامات کو زبردست سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پولیس لکڑی چوری میں ملو ث نکلی۔

Police found to be part of timber stealing

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
پولیس لکڑی چوری میں ملو ث نکلی۔ مرکزی رہنما تحریک انصاف ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے سی پی او سے انکوائری کر واکر اے ایس آئی شوکت نیازی سمیت چار پولیس اہلکار معطل کرادیئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ معطل نہیں لکڑی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملازمت سے فارغ کیا جائے۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی معروف سماجی شخصیت اور ماہر تعلیم بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی اور چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی راجہ عنائت اللہ ستی کی نشاندہی پر دو ہفتے قبل ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے فوری ایکشن لیا۔ اور سی پی او کو بتایا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کی سرکاری گاڑی میں پولیس نے علاقہ پنجاڑ سے لکڑی چوری کی ہے۔جسکی تصاویر اور ثبوت بھی فراہم کیئے گئے۔ سی پی او کے دوہفتے کی انکوائری کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النساء ناصر کے آفس میں ایس پی راولپنڈی، محکمہ جنگلات اور موقع کے گواہ پیش ہوئے جس کے بعد سی پی او نے اے ایس آئی شوکت نیازی، ڈرائیور اورنگزیب، پولیس تھانہ کہوٹہ کے ملازمین وسیم اور طارق کو معطل کر دیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لکڑی چوروں کو معطل نہیں بلکہ مقدمہ درج کر کے ان کو نوکری سے فارغ کیا جائے۔ اس دوران ٹاؤٹ مافیا اور بااثر مقامی شخصیات نے معاملے کو دبانے کی کو شش بھی کی جو ناکام رہی۔

Show More

Related Articles

Back to top button