پوسٹ آفس چک بیلی خان میں عملہ کی غیر حاضریاں معمول بن گئیں
گوجرخان۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم- پوسٹ آفس چک بیلی خان میں عملہ کی غیر حاضریاں معمول بن گئیں انچارج پوسٹ ماسٹر اکثر ڈاکخانے سے غیرحاضر ہوتا ہے جس کی وجہ سے باقی عملہ من مرضی سے کام کرتا ہے اورآئے روز ڈاکخانہ میں جھگڑے فساد کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں پوسٹ آفس کھلنے کے کوئی مقررہ اوقات نہیں اور چٹھی کے اوقات بھی پوسٹ ماسٹر عثمان کی مرضی پر منحصر ہیں ڈاکخانے کو اکثر اوقات نائب بشیر نامی کلر ک ہی چلاتا نظر آتا ہے وہ بھی اپنی مرضی کا مالک ہے خاص مسئلہ محکمہ گیس کے ڈیمانڈ نوٹس کے متعلق ہے جنہیں پوسٹ مین کو دینے کی بجائے ٹاؤٹ لوگوں کے ہاتھ دے دیا جاتا ہے جو محکمہ گیس کے دفتر سے ڈائریکٹ ڈیمانڈ نوٹس نکلوانے بہانے بنا کر سادہ لوح لوگوں سے پیسے بٹورتے ہیں نظر آنے والی اس صورتحال میں محکمہ ڈاک چک بیلی خان کی ملی بھگت کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا عوامی حلقوں نے محکمہ ڈاکخانہ جات کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے