DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; An important meeting of the Chakswari Press Club was chaired by President Press Club Raja Nisar Ahmad Khan to include journalist Ahsan Ali in the press club membership

چکسواری پریس کلب کا ایک اہم اجلاس صدر پریس کلب راجہ نثار احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں بانی ممبران کی باہمی رائے سے نئے صحافی احسن علی کو بطور ممبرشامل کر لیا گیا

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری پریس کلب کا ایک اہم اجلاس صدر پریس کلب راجہ نثار احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں بانی ممبران کی باہمی رائے سے نئے صحافی احسن علی کو بطور ممبرشامل کر لیا گیابطور ممبر حلف صدر پریس کلب چکسواری راجہ نثار احمد خان نے لیا احسن علی نے تمام قواعد و ضوابط کے بعد پریس کلب چکسواری میں بطور ممبر شامل ہوئے ہیں احسن علی نے کہا کہ میں چکسواری پریس کلب کے تمام صحافیوں عہدیداران و ممبران کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چکسواری پریس کلب کے آئین کی پاسداری کرونگا اور پریس کلب چکسواری کے تقد س اور اس کے وقار کے لئے ہر ممکن کاوش کرونگا اجلاس میں صدر راجہ نثار خان کے علاوہ، سپریم چیئرمین کونسل محمد رفیق بھٹی،نائب صدر معظم علی چوہدری،سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عابد حسین مرزا،سابق سیکرٹری نشر و اشاعت قیصر عزیز،ثاقب ظفر،چوہدری الطاف،عدیل رفیق بھٹی،شبیر چوہدری نے بھی شرکت کی اور احسن علی کے ساتھ انکے بہنوئی شکیل حسین نے بھی بطور ممبر پریس کلب چکسواری کا حلف اٹھانے پر مبارکبا د پیش کی ہے

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف کے ہردل عزیزسیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم المعروف لالہ مندری برطانیہ کاایک ہفتہ کامختصرترین نجی دورہ مکمل کرنے کے بعدوطن واپس پہنچ گئے انہوں نے اپنے ایک ہفتہ کے مختصرترین دورے کے دوران بوعہ ملکاں یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی وسماجی خاندان کے چشم وچراغ ملک عبدالشکور اونرپاکستان کیٹرنگ ہائی ویکمب وبرمنگھم کے بیٹے اورملک عبدالغفور کے بھتیجے کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں بطور خاص شرکت کی ملک عبدالشکور اورملک عبدالغفورنے علاقہ تنگ دیو فیض پورشریف کے ہردل عزیز سیاسی وسماجی راہنماچودھری اعظم لالہ مندری کادلی شکریہ اداکیاجنہوں نے برطانیہ جاکر خصوصی طورپران کی خوشی میں شرکت کی اوراپنے بھرپور خلوص کااظہار کیااورکہاکہ چودھری اعظم المعروف لالہ مندری مخلص اورہمدرد دوست ہیں جوہماری ہرخوشی میں شریک ہوتے ہیں اوراپنے بہترین خلوص کاعملی مظاہر ہ کرتے ہیں موقع پریاد رکھتے ہیں

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف ڈھانگری بہادر کے معروف سیاسی سماجی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر نیویارک امریکہ کے مرکزی راہنماچودھری منیر اختر نے ڈھانگری بہادر یونین کونسل فیض پورشریف کے ممتاز سیاسی راہنماپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئرراہنما چوہدری جاوید اقبال سعید کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری جاوید اقبال سعید نائب صدپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔بانی چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نظریات و افکار کے مطابق عوامی خدمت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کے شانہ بشانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے خدمات سر انجام دیں گے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بالخصوص ضلع میرپور میں پارٹی کے تمام نظریاتی رہنماؤں،کارکنوں اور عوام علاقہ کو متحد و منظم کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کی قیادت میں عوامی راج اور عوام علاقہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بھرپور تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button