DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Government high school, Hothla has been transformed in to 25 bedroom quarantine centre as public fear grows of coronavirus

کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ 25بیڈ پر مشتمل قرنطینہ سنٹر کے قیام پراہل علاقہ میں خوف کی لہڑ دوڑ گی

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر گورنمنٹ ہائی سکول ہوتھلہ 25بیڈ پر مشتمل قرنطینہ سنٹر کے قیام پراہل علاقہ میں خوف کی لہڑ دوڑ گی عوام علاقہ میں شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔قرنطینہ سنٹرکے قیام کے حوالے سے یونین کونسل ہوتھلہ کے سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر دیگر بلدیاتی نمائندوں اور معززین علاقہ کو بھی لا علم رکھا گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گنجان آبادی کے درمیان قرنطینہ سنٹر کے قیام سے نا صرف گر د نواح کی آبادی متاثر ہوگئی بلکہ ان کے صاف ستھرئے علاقوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ بڑھ جائے گا اہل علاقہ نے مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قرنطینہ سنٹرکو کسی اورجگہ محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ ارد گرد کی آبادی کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سنٹرکے قیام سے پہلے مقامی افراد کو اعتماد میں لینا چاہے تھا قرنطینہ سنٹرکے قیام کے حوالے سے سابق چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بھی لاعلمی کا اظہار کرتے کہاکہ مجھے اس بارے میں کوئی علم ہے اور ناں ہی مقامی انتظامیہ کی طرف سے میرے ساتھ کوئی رابطہ کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زبیب النساء ناصرکا کہوٹہ شہر کا دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات اور سر کاری ریٹ کی خلاف ورزی کر نے پر 9ہزار روپے جرمانے۔

Assistant commissioner Kahuta hands fine to traders failed cleaning activities

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زبیب النساء ناصرکا کہوٹہ شہر کا دورہ،صفائی کے ناقص انتظامات اور سر کاری ریٹ کی خلاف ورزی کر نے پر 9ہزار روپے جرمانے۔ عوامی حلقوں کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زبیب النساء ناصرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زبیب النساء ناصرنے ہمراہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر راجہ خالد اور فورڈ انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ کے کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سبزی فروٹ کی دوکانوں کا دورہ کیا اور ریٹ چیک کیا گیا وہاں پر سر کاری ریٹ لیسٹ سے زاہد رقم پر اشیائے خورد نوش فروخت کر نے 6000روپے جرمانے کیے جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے سامنے ہوٹل میں صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر3000ہزارروپے نقد جر مانہ کیا۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان کا یو کے کا دورہ۔

Malik Shah Zeb Awan, son of former MPA Colonel Mohammad Shabir Awan, visited the UK.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے صاحبزادے ملک شاہ زیب اعوان کا یو کے کا دورہ۔ چند ہفتے قیام بھی کر یں۔ اہر پورٹ پر سے ان کو انکے دوستوں نے ان کا استقبال کیا گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس نے ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال آل مقیم یو کے، جمیل احمدسر صوبہ شاہ اور سید ثقلین شاہ آف جہلم نے خصوصی شر کت کی۔ راجہ قیصر وینس نے اپنے معزز مہمانو ں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی ملک شاہ زیب اعوان،راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال، جمیل احمدسر صوبہ شاہ اور سید ثقلین شاہ آف جہلم نے میزبان راجہ قیصر وینس کا شکر یہ ادا کیا۔

چیئر مین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی کی طرف زکوۃ فنڈز سے ہسپتال کے لیے چیک ایم ایس کے حوالے کر دیا

Chairman Zakat Committee Inayatullah Satti hands over Zakat funds to MS for check hospital

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئر مین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی کی طرف زکوۃ فنڈز سے ہسپتال کے لیے چیک ایم ایس کے حوالے کر دیا۔ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گے ہیں اللہ کا شکر ہے کہ کہوٹہ میں ابھی تک کوئی مریض نہیں ہے جن دو مریضوں کی نشاندیہی ہوئی وہ لندن سے آئے تھے اور راولپنڈی رہائش پذیر تھے جنکا علاج جاری ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں تمام بندوبست کر دیا گیا ہے اور اے سی کہوٹہ کی نگرانی میں ہوتھلہ ہائی سکول میں 25بستروں پر مستمل ایک سپیشل وارڈ قائم کر دی گئی ہے تا کہ جو مریض ڈیکلئیر ہو اسکو وہاں الگ رکھا جائے ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور انکی ٹیم احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن ہیلتھ راجہ محمد ارشد آف بھورہ حیال اورتحصیل چیئر مین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی نے گزشتہ روز ایم ایس کہوٹہ کو زکوۃ فنڈز کا چیک دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسید مناظر حسین شاہ، راجہ ذکاء اللہ ڈاکٹر صداقت،پی ٹی آئی کے سردار ارشد،سردار رضا اور دیگر بھی موجود تھے ایم ایس کہوٹہ نے اس موقع پر کہا کہ ڈاکٹر ز نرسنگ سٹاف اپنی جانوں کی پروہ کیے بغیر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں بروقت زکوۃ کمیٹی چیک غریبوں کو ملنے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button