DailyNews

Chakswari, AJK; Chaudhry Javed Iqbal Saeed congratulated for being appointed Pakistan Peoples Party District Mirpur Vice President

چوہدری جاوید اقبال سعید کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کا نائب صدر بننے پر مبارک باد

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور کے نائب صدرحاجی چودھری مقصود احمدطاہر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیرمیونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا حاجی محمدمسعود صدر یونین کونسل فیض پورشریف خواجہ محمداحتشام سیکرٹری جنرل یونین کونسل فیض پورشریف نے چوہدری جاوید اقبال سعید کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کا نائب صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری جاوید اقبال سعید نائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر ضلع میرپور میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔بانی چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے نظریات و افکار کے مطابق عوامی خدمت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی قیادت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کے شانہ بشانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے خدمات سر انجام دیں گے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بالخصوص ضلع میرپور میں پارٹی کے تمام نظریاتی رہنماؤں،کارکنوں اور عوام علاقہ کو متحد و منظم کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی صدر چوہدری لطیف اکبر،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کی قیادت میں عوامی راج اور عوام علاقہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بھرپور تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button