Watford, UK; Shakil Ch Awarded for his community services by PPC in Watford
شکیل چوہدری کو کمیونٹی خدمات پر پی پی سی ، یوکے کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) شکیل چوہدری کو کمیونٹی خدمات پر پی پی سی ، یوکے کی طرف سے ایوارڈ دیا گیا۔ وٹفورڈ، ہرٹفورڈشائر کاؤنٹی، انگلینڈ(یو۔کے) میں پاکستان پریس کلب یوکے کی ایک ہوٹل میں منعقدہ عہدیداروں کے چناؤ کی تقریب کے موقع پر کمیونٹی کے لئے سماجی خدمات سرانجام دینے والے افراد میں ایوارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ (یو۔کے) سے تعلق رکھنے والے بزنس مین چوہدری شکیل احمد کو کمیونٹی خدمات اور سماجی کاموں پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں میئر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک نے اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ دیا۔ جبکہ اس موقع پر انکے ہمراہ میئر آف وٹفورڈ کونسلر پیٹر ٹیلر ، میئر آف ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین اور آکسفورڈ کے ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر محمد الطاف خان بھی تھے۔ پاکستان پریس کلب یوکے کی سالانہ تقریب میں میئرز، کونسلرز، صحافی اور دیگر کمیونٹی راہنماء جن میں سیاسی اور سماجی لیڈر بھی موجود تھے۔جو برطانیہ کے مختلف شہروں سے وہاں گئے ہوئے تھے اور انکی ایک بڑی تعداد مدعو تھی۔ شکیل چوہدری کو جب ایوارڈ دینے کا اعلان ہوا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ تقریب میں بزرگ سنیئر صحافی جناب ظہور نیازی (سابق ایڈیٹر روزنامہ جنگ لندن)، چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل(سلاؤ) کونسلر افتخار احمد، مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان، بزرگ کمیونٹی راہنماء حاجی محمد اسلم، آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء راجہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ، میاں محمد سلیم، امیگریشن لائیر محمد وقاص ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل لائیرز کلب یوکے ، ڈاکٹر طاہر محمود لون، حاجی محمد منیر اور مشتاق لاشاری و دیگر موجود تھے۔پاکستان پریس کلب یوکے کے انتخابات کے موقع پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں میں صدر مبین چوہدری، سنیئر نائب صدر شیراز خان، جنرل سیکرٹری ارشد رچیال، جوائنٹ سیکرٹری مسرت راجہ اور فنانس سیکرٹری (خزانچی) رفیق مغل شامل ہیں۔ سلاؤ کی کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری شکیل احمد کو سوشل ورک پر ایوارڈ انکی موجودگی میں دیا گیا۔ جبکہ کمیونٹی احباب نے مبارکباد پیش کی۔