London; British Pakistani-born British women die in Corona virus incidents in Oldham and High Wycombe
برطانیہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہار گئی
لندن(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) برطانیہ میں کرونا وائرس قابو سے باہر ہونے لگا جان بحق افراد کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گئ ۔ برطانیہ میں دو مسلم کمیونٹی کے افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ایک کا تعلق اولڈہم سے بتایا جاتا ہے اور ایک خاتون کا تعلق ہائی ویکمب سے تھا جو کرونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارگئ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے مساجد کو بھی بند کر دیا گیا نماز جمعہ اور نماز جنازہ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی دوسری طرف پولیس کو بھی کرونا وائرس چیک کے نئے اختیار سونپے جارہے ہیں چیک نہ کرانے والے کو ایک ہزار پاونڈ جرمانہ کیا جائے گا اس کے علاوہ گرفتاری بھی عمل میں لائی جا سکے گئ اگر کسی نے چیک کرانے سے انکار کیا تو اس کے علاوہ اگلے ہفتے سے بڑے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی کا امکان ۔ دوسری طرف کرونا وائرس کی وجہ سے بڑے بڑے سٹور خالی پڑے ہیں اشیا ضروریات نہیں مل رہی
چوہدری محمد حسین کو پاک فوج کی جانب سے اعزاز ملنے پر مبارکباد
Ch M Hussain of Bewal congratulated on his award by Waqas Butt
سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) کمیونٹی کو اپنے اسلاف کے کردار اور کارناموں پر فخر ہے۔ وقاص بٹ۔ معروف بزنس مین اور چکن کاٹیج (حلال) کے روح رواں وقاص بٹ نے پاکستانی کمیونٹی کے بزرگ راہنماء اور جنگ عظیم دوئم کے برطانوی فوج کے سپاہی سارجنٹ چوہدری محمد حسین کو پاک فوج کی جانب سے اعزاز ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ 96 برس کی عمر کے ریٹائرڈ فوجی اور WWIIکے ہیرو چوہدری محمد حسین کو چکن کاٹیج آمد پر خوش آمدید کہا۔ اور ایوارڈ ملنے پر پوری قوم کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو اپنے اسلاف کے کردار اور کارناموں پر فخر ہے۔ جنہوں نے عظیم جنگوں میں تاجدار برطانیہ کیلئے دشمن سے جنگی محاذوں پر دو دو ہاتھ کرکے انکے دانت کھٹے کئے۔ بلاشبہ انہوں نے جرأت و بہادری کی داستانیں اپنے سرخ لہو سے رقم کیں۔ انہی بہادروں میں سے ایک چوہدری محمد حسین گوجر خانوی بھی ہیں۔ اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ اور بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملا۔
سابق امیدوار اسمبلی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ چڑھوئی کوٹلی راجہ منور خان نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب
Reception held for Raja Munawar Khan of Kotli in Bracknell Forrest
بریکنل فاریسٹ۔یوکے (سلاؤ۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)خطہئ جنوبی ایشیاء میں مستقل امن مسئلہ کشمیر کے حل کرنے سے ہو گا۔ راجہ منور خان۔ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنماء و سابق امیدوار اسمبلی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ چڑھوئی کوٹلی راجہ منور خان نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تسلیم شدہ قراردادوں کی نفی کی ہے۔ کشمیر کا مقدمہ انڈیا خود سکیورٹی کونسل میں لے گیا تھا۔ مگر اس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا۔ جس کے مطابق کشمیر سے غیر ملکی افواج کا انخلاء شامل ہے۔ جبکہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام اپنی مرضی و منشاء، خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق بغیر کسی بیرونی دباؤ کے خود کریں گے۔ راجہ منور خان نے کہا کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کی الگ قومی شناخت اور ریاستی تشخص کے حامی ہیں۔ اور یہ کہ کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کے گورنر راج، آرٹیکل 370کی منسوخی، بھارتی فوج کے مظالم، کرفیو اور آئے روز کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف چڑہوئی کے عوام نے بھارت کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔ اور لائن آف کنٹرولLOCکو توڑنے کی غرض سے اس طرف چل دئیے۔ وہ بھی اس احتجاج میں دیگر شرکاء کے ہمراہ شریک تھے۔ جس میں زیادہ تعداد کے کارکنان کی تھی۔ ہم نے نہ صرف نام نہاد کنٹرول لائن کو روند ڈالا بلکہ آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر کی محکوم سرزمین پر نماز ادا کی۔ جبکہ بھارتی فوجی اپنی پوسٹ سے فائرنگ کرتے رہے۔ جبکہ ایک نوجوان نے درخت پر آزادی کا پرچم باندھا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے کچھ نواجوان زخمی بھی ہوئے۔ اُس وقت ہر کشمیری جذبہئ آزادی سے سرشار تھا۔ اور کشمیر کی آزادی کیلئے شہادت کا طلبگار تھا۔ کشمیری نوجوان وہاں سے واپس ہی نہیں آنا چاہتے تھے۔ راجہ منور خان نے کہا کہ وہ اپنے انتخابی حلقے کی سیاست بدل کر رکھ دیں گے۔ اگر پارٹی قیادت نے ٹکٹ دیا تو چڑھوئی کی سیٹ جیت کر ن لیگ کو تحفہ میں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ اور انکے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ راجہ منور خان جو حال ہی میں آزاد کشمیر سے واپس برطانیہ آئے ہیں۔ انکے اعزاز میں سلاؤ سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے ن لیگی راہنماء راجہ آزاد خان نے دعوت کا اہتمام کیا تھا۔ تقریب میں مہمان خصوصی راجہ منور خان آف شیفلیڈ اور میزبان کے علاوہ لوٹن سے تعلق رکھنے والے کے مرکزی راہنماء راجہ شفیق احمد پلالوی چیئرمین اینڈ میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، راجہ محمد اسحاق خان چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس برطانیہ، کمیونٹی راہنماء و فرینڈز آف کشمیر کے راجہ نوید منگا خان، آزاد کشمیر مسلم لیگ ن سلاؤ برانچ کے چیف آرگنائزرراجہ جاوید محبوب خان،کے مرکزی راہنماء راجہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ، راجہ محمود خان، راجہ الیاس خان،راجہ احسان الحق قذافی،سردار امجد عباسی، سردار شکیل ایڈووکیٹ، آفتاب عزیز، محمد یوسف، راجہ یونس خان، راجہ فیاض اور راجہ فیصل خان و دیگر شریک تھے۔
برمنگھم میں ایئر پورٹ اور ٹرین، اسٹیشنز ویران ہوگئے
Birmingham airport and train station left deserted
برمنگھم (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) کرونا وائرس کے ڈر سے برمنگھم کی بعض مارکیٹوں میں جہاں اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا ہوچکی ہے۔ ٹرین، اسٹیشنز اور ایئر پورٹ بھی ویران ہوگیا ہے۔ حفاظتی تدابیر اور کرونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے نقل و حرکت میں بھی واضح کمی دیکھی جارہی ہے۔ بڑے بڑے شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے۔ برمنگھم کے ایشیائی علاقوں کی مارکیٹوں سے کھانے، پینے کی اشیا ناپید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ بعض مارکیٹوں میں دیسی ساختہ آٹا، چاول اور بعض میں ٹالٹ پیپر کی شدید قلت ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے لاک ڈائون کے ڈر سے لگ بھگ دو ہفتوں کا راشن اور خوراک کو گھروں میں ذخیرہ کرلیا ہے، جبکہ بعض مقامات پر زندگی پہلے کی طرح رواں دواں ہے۔ کلبوں اور پبز میں رش موجود ہے۔