Chakswari, AJK; Annual urs Mubarak of Hazrat Sain Adeel Badshah celebrated in Saroha, Kotli Palak
مرد مجذوب حضرت سائیں عدیل بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ سرساوہ کوٹلی پلاک کے سالانہ عرس
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پیرسیدعارف حسین شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ پناگ شریف کوٹلی آزادکشمیر نے پیرسائیں محمدیونس حیدری کی صدارت میں منعقدہ مرد مجذوب حضرت سائیں عدیل بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ سرساوہ کوٹلی پلاک کے سالانہ عرس مبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تبارک وتعالی نے ہم پربڑا کرم کیاکہ ہمیں آپ ﷺ کاامتی بنایا کوروناوائرس آیالوگ وائرس سے ڈرگئے اللہ تعالی سے نہیں ڈرتے جووائرس بھیجتاہے وہ اسے روک بھی سکتاہے اگرکوئی طاقت وائرس کوروک سکتی ہے وہ حضورنبی کریم ﷺ کاخدا ہے پوراملک بندہے سعودی عرب بندہے اللہ تعالی کاگھربیت اللہ بندہے خانہ کعبہ بندہے بیت اللہ کوخالی دیکھ کرحیران ہوں یہ یقین کی کمزوری ہے آپ کا فرمان ہے آب زم زم پیواس میں شفاء ہے جوبیماریا ں دورکرتاہے علم نور ہے آپ ﷺ کافرمان ہے کہ علم حجا ب اکبربھی ہے کامل مرشدکی نظرنہ ہوتوعلم حجاب ہے جب آپ ﷺ کی نگاہ ہوتوعلم نوربن جاتاہے غازی علم دین شہیداورغازی ممتاز حسین قادری نے قربانی کیوں دی انہوں دین کی تفریق کے لئے قربانی نہیں دی بلکہ عشق مصطفے ﷺ کواجاگر کرنے کے لئے قربانی دی بڑاافسوس ہے کہ ان کاذکر کرنے والے گمراہ ہوگئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی انتہاء کردی ہے ساڑھے چارماہ ہوگئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے اخباربندانٹرنیٹ سروس بندتمام ذرائع ابلاغ بندہیں مقبوضہ کشمیر میں ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں کس حال میں ہیں سب کچھ بندہے ذکرمولا اورذکرمصطفے ﷺ جاری ہیمگربھارت میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ذکراللہ اورذکر رسول ﷺ بندکرسکے اللہ اوراس رسول حضرت محمدمصطفےﷺ کاذکر جاری وساری ہے قیامت تک جاری رہے گا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مظلوم ومحکوم کشمیریوں کی مدد کریں ان کے لئے دعائیں کریں اسلام نبی ﷺ کے غلاموں کادین ہے جب تک اللہ کے ولی موجود ہیں اہلسنت گمراہ نہیں ہوسکتے ہم ولیوں کے خادم ہیں پناگ شریف ہوشکریلہ شریف ہو داتاکادربارہو بابا فریدالدین گنج شکرکامزار ہوجوولیوں کے خادم بنتے ہیں وہ گمراہ ہوہی نہیں سکتے جن کے مرشدکامل ہوں وہ گمراہ نہیں ہوسکتے وہ نظریہ عقیدہ اورراستہ دیتے ہیں میراجسم میری مرضی کوروناوائرس سے زیادہ خطرناک وائر س ہے بے حیائی بہت بڑاوائرس ہے میراجسم مری مرضی چندلوگو ں نے پاکستان سے اٹھ کربے حیائی کوپھیلایا کوروناوائرس جان لیتاہے بے حیائی کاوائرس ایمان لیتاہے بے حیائی اوربدعقید گی والے ایجنٹ آگئے اس کی ویکسین اللہ کے ولیوں کے آستانوں سے ملے گی یہ اس آقا ﷺکی امت کادین ہے جس کی بیٹی کے سرکے بال آسمان نے نہیں دیکھے سورج کی کرنو ں نے نہیں دیکھے رات کے اندھیر ے نہیں دیکھے عرس مبارک کے اجتماع کی صدارت پیرسائیں محمدیونس حیدری سجادہ نشین دربارعالیہ سائیں عدیل بادشاہ رحمتہ اللہ علیہ سرساوہ کوٹلی پلاک نے کی عرس کے اجتماع سے پیرسیدمبشر حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ شکریلہ شریف حضرت علامہ افضل قادری خطیب اعظم لاہور نے بھی خطاب کیاعرس میں پیرسیدفضل عباس شاہ گیلانی سجادہ نشین آستانہ عالیہ کوٹلی آزادکشمیر پیرزادہ مخدوم حسین اوچھ شریف گجرات سیدتوقیر حسین شاہ پیرسیدشبیر علی شاہ کھاریاں سمیت دیگرعلماکرام نے شرکت کی نقابت کے فرائض قاری عباس نے انجام دیے سیدعابد حسین شاہ نے تلاوت کلام پا ک سے عرس مبارک کے اجتماع کاآغاز کیاعرس میں عوام اہلسنت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے بانی رکن وممبرسینٹرل ایگزیکٹوراجہ محمدزمان نے کہاکہ ڈاکٹرمبشرحسین پیپلزپارٹی کاقیمی اثاثہ تھے ا ن کاپارٹی میں شمار بانی ارکان اوروفادار کارکنوں میں ہوتاتھامیر ے ان کے ساتھ بھائیو ں جیسے دیرینہ تعلقات تھے ڈاکٹرمبشر حسین بے شمار خداداد صلاحیتوں اورخوبیوں کے مالک تھے کارکنو ں کے ساتھ ان رویہ ہمیشہ مخلصانہ رہا ان کی وفات سے پیپلزپارٹی کوناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جوشایدصدیوں تک پورا نہ ہوسکے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاہے انہوں نے کہاکہ اللہ تبارک وتعالی ان کوکروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاکرے اوران کے لواحقین سمیت ان کے چاہنے والوں کوصبرجمیل عطاکرے ۔آمین