پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ معززین علاقہ سے ملاقتیں،سیاسی معملات پر بھی تفصیلی گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون کے رہنماء میجر شہر یار جنجوعہ امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے یونین کونسل مٹور،یونین کونسل نارہ، یونین کونسل لہڑی کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورئے کے موقع پرسابق بلدیاتی نمائندوں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل لہڑی ڈاکٹر مختار اور سابق ممبر ضلع کونسل حاجی عبد الغفور کیانی یونین کونسل نارہ سے بھی تفصیلی گفتگو کی انہوں نے مختلف سیاسی امور اور بلخصوص حلقے کی سیاست پر بھی تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت خرم جنجوعہ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یونین کونسل مٹور راجہ عباس جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران اور ایڈیشنل جنرل پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام سے کیے ہوئے تمام وعدئے پورے کریں گئے,پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید
Prime Minister of Pakistan Imran Khan will fulfills all promises made to the people, PTI Youth Wing Leader Sardar Arshad Majeed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجیدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام سے کیے ہوئے تمام وعدئے پورے کریں گئے گزشتہ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا پی ٹی آئی اگر قرض واپس نہ کرتی تو پاکستان ڈیفارٹر ہو جاتا ایم این اے صداقت علی عباسی نے حلقہ این اے ستاون کی52یونین کونسلز میں مساوی فنڈز تقسیم کیے ڈولیپمنٹ کمیٹیاں تشکیل دیں تا کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کر سکیں پی ٹی آئی اپنی مدت پوری رکے گی اور عوام سے کیے گے تمام وعدے پورے کریگی حکومت نے احساس پروگراموں کا آغاز کر دیا انشاء اللہ ملک میں بہتری آئے گئی تحصیل کہوٹہ میں مسلم لیگ ن میں دھڑے بندی کا شکار آئندہ الیکشن میں کامیابی صداقت علی عباسی کے قدم چومے گئی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے رہنماء سردار ارشد مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک کرپشن سے سے پاک مدینہ کی ریاست چاہتے ہیں جہاں تمام ادارے آزاد ہوں میرٹ پر فیصلے ہوں عوام کو انصاف ملے انشا اللہ اگلے آنے والے وقت میں علاقے میں تعمیر و ترقی کا دور ہوگا۔
راجہ ظفرالحق اور سابق وزیر اعظم شاہد عباسی ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں
Raja Zafarul Haq and former Prime Minister Shahid Abbasi are valuable assets of our party
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی سیون کے رہنماء عبد المجید مغل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اربوں کے ترقیاتی کام کرائے چیئر مین مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق اور سابق وزیر اعظم شاہد عباسی ہماری پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں حلقے عوام بہت جلد دیکھیں گئے کہ ہمارے یہ عظیم لیڈران ایک اسٹیج پر بیٹھیں گئے مسلم لیگ ن کی تنظیم میں کوئی دھڑے بندی نہ ہے سب اگھٹے ہیں تحصیل سے لیکر یو سی لیول تک تما م لوگ پارٹی کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں موجودہ حکومت نیب سے ملکرمن گھڑت کیس بنوا رہی ہے عبد المجید مغل نے مزید کہا کہ سابق ایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ محمد علی نے چار ارب کے قریب کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جو کہ آن دی ریکارڈ ہیں انھوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کو تاریکیوں سے نکال کر اجالوں کی طرف لایا دہشت گردی کا خاتمہ کیا موٹر وے بنائی ایٹمی دھماکے کیے موجودہ حکمران اپنے تمام وعدے بھول گئی سہالہ اوور ہیڈ برج بنایا جائے تا کہ عوام کو پریشانی نہ ہو وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر اقتدار میں آئے گی۔