Dadyal, AJK; Farewell party held for class nine at government boys high school, Khadam Abbad
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں جماعت دہم کے طلبہ کے حق میں جماعت نہم کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد میں جماعت دہم کے طلبہ کے حق میں جماعت نہم کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا الودعی تقریب کی صدارت صدر معلم مرزا عبدالسلام نے کی انہوں نے اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہ تمام اساتذہ نے بڑی محنت اور لگن کے ساتھ آپ کو تعلیم کے زیر سے آراستہ کیا اب آپ طلبہ کی زمہ داری ہے کہ محنت کر کے اچھا نمبرات حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کریں بعد میں صدر مرزا عبدالسلام محمد بنارس (ر) کو مالا پہنائی اور اضافی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کئے تقریب کا آغاز تلاوت قر آن پاک سے ہو جو کہ جماعت دہم کے طالب علم حافظ محمد طاہر نے کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺجماعت نہم کے طالب علم محمد رفیق خان نے پیش کی الودعی کلمات جماعت دہم کے طالب علم محمد طاہر ادا کئے انہوں نے تم اساتذکرام کا دل کھول کر شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں محنت اور لگن کے ساتھ پڑ ھایا اور ہم نصابی سر گرمیوں میں بھی علی کار کردگی دکھانے کا موقع دیا انہوں نے صدر معلم اور اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جماعت نہم کے طالب علم سدیس خان نے مہمان جماعت کی طرف سے دعائیہ کلمات بڑے اچھے انداز میں پیش کئے ادارہ کے فزیکل ٹیچر محمد گلستاب نے زبردست الفاظ میں طلبہ کو نصاب کیں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ماسٹر عبدالمالک نے بڑے اچھا انداز میں پیش کئے ا نہوں جماعت دہم کے طالبہ سے کہا کہ آپ نے نے اپنے اساتذہ کی عزت اور لا ج رکھنی ہے اور محنت کر کے فرسٹ ڈویثرن میں کامیابی حاصل کر نی ہے انہوں نے خوبصورت شاعری کے زر یعے بھی تقریب کو چار چاند لگائے دئیے جماعت دہم کے طلبہ نے دل کھول انہیں داد دی آخر میں ادارہ کے قاری یاسر عرفات نے دعاکی
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
سی ایم او ٹی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر عبد الاحدمیر تحصیل ڈڈیال میں نوول کروناوائرس کے فوکل پر سن تعینات۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکت ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فدا کیانی کی خصوصی ہدایت پر ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال ڈاکٹر ندیم فضلداد نے ڈاکٹر عبد الاحدمیر کو تحصیل ڈڈیال کا کروناوائرس کے حوالے سے فوکل پرسن تعینات کر دیاہے ان کے ہمراہ ڈاکٹر شکیلہ عنائت اور ڈاکٹر حسنین منیر بھی ڈیو ٹی سر انجام دیں گئے۔
ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
سیاسی و سماجی شخصیت نمبر دار راجہ آزاد خان آف اوناع نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے اللہ تعالی تمام لوگو ں کو اپنے خفظ و ایمان میں رکھے لوگ نما ز باقائدگی سے ادا کریں اور اللہ تعالی سے معافی مانگے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ کرونا وائرس سے ڈرنے کی بات نہیں جو اختیاتی تدبیر بتائی جا رہی ہیں اس پر عمل کیا جائے اور تمام لوگ اللہ کی بار گاہ میں حا ضر ہو کر معافی مانگے کہ وہ ایسی بیماری اور وائرس سے ہم سب لوگو ں کو محفوظ رکھیں۔انہو ں نے کہا کہ میری یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام لو گو ں کو اپنے خفظ و ایمان میں رکھے اور ہم سب پر اپنا کرام کرے۔
ڈڈیال (نما ئندہ خصوصی)
چیئر مین زکو ۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی تین سالو ں کی محنت سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں بیشمار ترقیا تی کام ہو ئے ہیں اور پورے حلقہ کے سکو لو ں کے لیے کروڑو ں روپے کے فنڈز منظور ہو ئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعودخالد کی محنت سے تین سالو ں میں ریکارڈ توڑ ترقیا تی کام ہو ئے ہیں اور پورے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے سکولو ں کی بلڈنگز کے لیے کروڑو ں روپے منظور ہو ئے ہیں انشا ء اللہ پانچ سالو ں میں کو ئی کام باقی نہیں رہے گا۔انہو ں نے کہاکہ انشا ء اللہ ہم کا رکردگی کی بنیاد پر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری و ساری رکھیں گئے۔