DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Annual 31st Millad held by Social and religious personality Malik Habib Ur Rehman Masoomi of Bhoon

معروف مذہبی اور سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام اکتیسویں محفل میلاد النبی ﷺ

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف مذہبی اور سماجی شخصیت ملک حبیب الرحمن معصومی آف بھون کے زیر اہتمام اکتیسویں محفل میلاد النبی ﷺاور چھوبیسواں عرس مبارک حضرت خواجہ محمد معصوم ؒکا انعقاد۔عاشقان مصطفیٰ ﷺ کے جلوس کی قیادت پیر خواجہ محبوب الہی سجادہ نشیں دربار عالیہ وادی چنیوٹ شریف،پیر سید حسنین فاروق شاہ سجادہ نشین چورہ شریف،ڈاکٹر لیاقت علی معصومی،سید عاشق حسین شاہ نے کی۔اس موقع پرمحمد عبد اللہ مظہر وارثی، محمد ریحان حبیب سہر وردی،محمد زاہد معصومی آف فیصل آباد،صوفی محمد زاہدمعصومی، اور دیگر علمائے دین نے شرکت کی جبکہ بزم معصومیہ بھون اعوان کے ملک ندیم اشرف معصومی، ملک مدثر معصومی، ملک سہیل مر تضی معصومی،ملک سجاد معصومی،ملک عاصم حبیب معصومی،ملک زبیر معصومی، ملک نسیم اشرف معصومی،ملک زبیر سعودمعصومی،ملک ناصر شہزادسابق جنرل کونسلر،نمبردار ملک فدا حسین،ملک حاجی نصیرمعصومی،ملک قاسم سجاد،ملک سہیل مرتضیٰ،ملک عاطف عمران،ملک شاہد لطیف،ملک عامر،ملک مظہر سمیت انتظامیہ کے دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔ جلوس کی روانگی کے ساتھ ہی سارا علاقہ “اللہ ھو”کی صدا سے گونج اٹھا۔جلوس کے شرکاء درود سلام کی صدا کے ساتھ اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہواجامع مسجد بھون میں اختتام پزید ہوا جہاں علمائے کرام نے سنت نبویﷺپر روشنی ڈالی آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے دعا کی گئی اور شر کاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

آکسفورڈ ماڈل سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual prize distribution awards held at Oxford Model School Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آکسفورڈ ماڈل سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے صدر راجہ وحید احمد خان، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ اور سردار آمین ثاقب نے ہونہار طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے آکسفورڈ ماڈل سکول کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جس میں پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی کے صدر راجہ وحید احمد خان، سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مر تضیٰ اور سردار آمین ثاقب نے بطور مہمان خصوصی شر کت۔سکول ہذا کے پر نسپل سر منیب نے سکول کے طلبا و طالبات کی سالانہ کار کر دگی رپورٹ پیش مہمان گرامی نے سکول ہذاکے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں سکول کے طلبا ء و طالبات نے ٹیبلو پیش کیے، ملی نغمیں اور تقاریر پیش کر کے مہمانوں سے داد وصول کی۔

پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کے آفس(ایچ ایچ ایس اینڈ سنز) کی افتتاحی تقریب

Inauguration of the (HHS & Sons) office of Pir Syed Mazhar Hussain Shah “Jabbri Shah”

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کے آفس(ایچ ایچ ایس اینڈ سنز) کی افتتاحی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی۔ مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی سمیت ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔ میزبان پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی طرف سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ،سید طاہر حسین شاہ، سید عاطف شاہ، سید آصف شاہ کے آفس(ایچ ایچ ایس اینڈ سنز) کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی نے بطور مہمان شر کت کی جبکہ دیگر مہمانوں میں سید نذابت حسین شاہ،سید رضا ء شاہ، سید امام، بوٹا جوئیہ، استاد عبد الکریم، سید احسن رضا، سید علی گیلانی، پیر سید غلام عبا س، نمبردار منیر احمد، سید نذاکت حسین شاہ سیلا سیداں، حسنین شاہ گوڑہ سیداں،سید نعیم شاہ، چوہدری مدثر سہیالیہ، چوہدری وقار سہیالیہ،چوہدری لیاقت غوری
ٹاؤن، چوہدری فیصل،چوہدری ندیم، ملک جان محمد، ملک محمد ریحان لوہدراں، چوہدری ممتازچنی گوٹ، چوہدری ساجد چنی گوٹ، راشد مبارک عباسی،میاں اسلام،زبیر ستی، ممبران اسمبلی، سابق بلدیاتی نمائندوں سمیت علاقے بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر میزبان پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ نے تمام معززمہمانوں کی خدمت پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،سابق معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی اورتمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔

اظہار افسوس

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے بھتیجے کی وفات پر سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہرکا اظہار افسوس۔ گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے بھتیجے کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار افسوس کیا اور مر حوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button