DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; On run wanted criminal Saeed Iqbal arrested for the murder of four people at Sahang adda nine years ago

نو سال قبل ساہنگ اڈہ پرچوہرے قتل میں اشتہاری نامزد ملزم سعید اقبال کو ڈرامائی انداز میں گرفتار

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) نو سال قبل چوہرے قتل میں اشتہاری نامزد ملزم کو سب انسپکٹر جمال نواز نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ ساہنگ اڈہ پرخاتون سمیت چار افراد کو دن دیہاڑے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ملزم کو پولیس تھانہ مندره نے پابند سلاسل کر دیا ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتاری کے بعد سب انسپکٹر جمال نواز نے ”میڈیا“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم سعید اقبال نے 9 سال قبل اپنے ساتھیوں چوہدری طاہر ولد الللہ دتہ، ازرم، ثاقب، ظفر سكناۓ ساہنگ وغیرہ کے ہمراہ راجہ عبدالغفور،راجہ امتیاز،راجہ اشفاق اور ایک خاتون امبرین دختر بنارس کو قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)ماڈل تھانہ روات کے علاقہ مانکیالہ میں مسلح ڈاکووں نے تاجرسے رقم چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر اسے گولیوں سے چھلنی کر دیا،ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی نوجوان ہسپتال منتقل بازار میں شدید خوف وہراس ملزمان اسلحہ لہراتے فرار،بڑھتی وارداتوں پر عوام علاقہ پریشان تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 8 بجے ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار3 ڈاکو مانکیالہ بازار میں واقع دودھ دہی کی شاپ میں داخل ہو گئے اور وہاں موجود مالک عامر نثار سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے کی کوشش کی رقم نہ دینے پر ڈاکووں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جسے تین گولیاں لگیں اس دوران ملزمان اسلحہ لہراتے فرار ہو گئے مضروب نوجوان عامر نثار کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پپوٹھوار ڈاٹ کام)روات میں جیب تراش گروہ نے تین مسافروں کی جیبوں کا صفایا کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روات ٹیوٹا اسٹینڈ پر کھڑے مسافر محمد زاہد،عامر حسین اور اسامہ کو گاڑی میں سوار ہوتے وقت ماہر جیب تراش گروہ نے انکی جیبیں کاٹ لیں جن سے نقدی مبلغ42 ہزار رووپے اور ضروری دستاویزات نکال لیں اور رفو چکر ہو گئے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ مورگاہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار بھاری مالیت کی سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مورگاہ سب انسپکٹر حاجی طارق نے اے ایس پی سول لائن بینش فاطمہ کی نگرانی میں چھاپہ مار کر منشیات فروخت کرنے والے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 240 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،قبل ازیں بھی سب انسپکٹر حاجی طارق نے تھانہ روات تعیناتی کے دوران منشیات فروشی اور جواء بازی کے اڈوں کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا عوامی حلقوں نے کامیاب کاروائی پر مورگاہ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button