عسکری پبلک سکول کے ایم ڈی نصیر احمد چودھری اور ان کا پورا سٹاف چکسواری میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم میں اہم کردار ادا کررہا ہے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سید ابرار حسین شاہ ڈویثرنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری سکولز دویژن میرپور نے کہا کہ عسکری پبلک سکول کے ایم ڈی نصیر احمد چودھری اور ان کا پورا سٹاف چکسواری میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم میں اہم کردار ادا کررہا ہے طلبہ وطالبات نے بہترین انداز میں ٹیبلو پیش کرکے ہمیں بہت متاثر کیا ہے عسکری پبلک سکول اینڈ کالج نے ہمیشہ بورڈ سے پوزیشنیں حاصل کی ہیں اس سے بخوبی اندازا ہوجاتا ہے کہ اس ادارے میں کس قدر تعلیم کا معیار ہے والدین کو چا ہیے کہ وہ تھوڑا اپنا وقت بچوں کو بھی دیں روزانہ ہوم ورک چیک کریں اگر تھوڑ ا ساوقت اپنے بچو ں پر خرچ کرینگے تو کوئی بچہ نالائق نہیں ہو سکتا بچے کی پہلی درس گاہ ماں کی گود ہے ماں کو چا یئے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کریں کل یہی بچے معاشرے کے ذ مہ داری شہری بنیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے عسکری پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج حمید آباد چکسواری کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و نتا ئج کے حوالے سے ایک مقامی میرج حال میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع تقریب کی صدارت حاجی تاسب حسین ریٹائرڈ صدر معلم نے کی جبکہ تقریب سے ایم ڈ ی پروفیسر نصیر احمد چودھری صغیر آسی ریٹائرڈ پر نسپل یاسر اشرف ملک عاطف رزاق نے بھی خطاب کیا جبکہ سابق حاجی تاسب حسین چودھری اعجائب حسین اے ای اواخلاق احمد دانش(ر)صدرمعلم چودھری بشیر پروازریٹائرڈ صدر معلم اسلم راہی چودھری خادم حسین برکت علی چودھری کبیر احمد مرزا محمد نذیرتیمور احمد حاجی امجد حسین کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی نتائج کے حوالے سے فاقیہ فاطمہ نے سکول میں ٹاپ کیا سمرن مظہر کلاس ہشتم اول فرح مسکان سیکنڈ اقراء لطیف تھرڈ محمد علی مظہر کلاس ایٹ ٹاپ حسن علی جماعت ہفتم اول احمد علی سیکنڈ آمنہ اشرف نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی جبکہ مونہ نادرنے بیسٹ پر فا رمنس اور آمنہ طاہر بیسٹ ڈسپلن کا ایوارڈ حاصل کیا اس موقع پر ایم ڈی عسکری پبلک سکول پروفیسر نصیر احمد چودھری نے کہا کہ عزت اور ذلت بیشک اللہ کے ہا تھ میں ہے جب میں نے عسکری سکول ٹیک اوور کیا تو اپنے آپ سے عہد کیا کہ میں حق حلال کی روزی کماؤں گا میں چاہتا ہوں کہ بچے جب میرے ادارے سے نکلیں تو ایک اچھے شہری بن کر جائیں آخر میں انہوں نے نمایا پوزیشنیں حاصل کرنے اور بہترین ٹیبلو پیش کرنے والے طلبہ اورطالبات کو مبارک باد پیش کی اور بہترین ٹیچنگ کے فرائض انجام دینے والے سٹاف کو بھی شیلڈ سے نوازا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض رضوان نے ادا کیے
چکسواری (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا،مدرس عبدالباسط چکسواری،مبشر گلنواز ملک(چہاولہ چڑھوئی) محمد ناصر عرف ماما خان،محمد ثمر خان اور محمد احسان ناصر نے مشترکہ اپنے بیان میں محکمہ پولیس کے باجرأت قابل آفیسر ان نوترقیاب سب انسپکٹر سیدافتخار حسین شاہ اور سب انسپکٹر ارشد محمود کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب انسپکٹر سید افتخار حسین شاہ اور سب انسپکٹر ارشد محمود کا شمار محکمہ پولیس کے با جرأت قابل آفیسران میں ہوتا ہے۔ ہم ان نو ترقیاب سب انسپکٹرزسید افتخار حسین شاہ اور سب انسپکٹر ارشد محمود سے یہ توقع کرتے ہیں کہ دونوں آفیسران اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مظلوم لوگوں کی داد رسی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور جرائم پیشہ،منشیات فروشوں کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کردار اد ا کرتے ہوئے امن و امان قائم رکھنے کے لیے بھی اپنا موثر کردار نبھاتے رہیں گے۔