کلین ٹیم پاکستان اسلام پورہ جبر میں اپنا اہم رول ادا کر رہی ہے
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) مصطفائی ویلفیئر سوسائٹی گوجرخان راجہ جلیل احمد کیانی اور بانی و چیئرمین کلین ٹیم پاکستان راجہ اختشام فاروق نے کہا ہے کہ کلین ٹیم پاکستان اسلام پورہ جبر میں اپنا اہم رول ادا کر رہی ہے صفائی ستھرائی کے حوالے سے تمام مخیر حضرات سے بھرپور تعاون کی امید رکھتی ہے اسلام پورہ جبر شہر کا ہر انسان کلین ٹیم پاکستان کا حصہ ہے صاف ماحول،صحت مند خاندان اور پڑھ لکھا بیماریوں سے پاک معاشرہ کلین ٹیم پاکستان کے منشور میں شامل ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے کلین ٹیم پاکستان کی جانب سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معززین علاقہ سمیت گردونواح سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی،راجہ اختشام فاروق نے مزید کہا ہے کہ کلین ٹیم پاکستان آپ کی اپنی ٹیم ہے اس کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کریں انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہمارے علاقہ باقی علاقوں سے پاک و صاف دیکھائی دے گا۔انہوں نے کہا آج راجہ جلیل کیانی،راجہ سعد،شیخ قدوس اور پروفیسر نثار الرحمن صدیقی نے ریلی میں شرکت ہو کر صفائی مہم میں حصہ لیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں اسی طرح مزید اہلیان جبر کے رہائشی صفائی مہم میں حصہ لیں۔
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)علیم پبلک سکول آستانہ عالیہ رتالہ شریف میں پیر افسرکے زیرسرپرستی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغاز ہوا اور سکول کے طلبا و طالبات نے نعت رسول مقبول پیش کر کے ماحول کو معطر کر دیا، پیر افسر کے برادر اصغر عزت مآب لیاقت علی خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سینئر صحافی محمد نجیب جرال، سابق کونسلر و سماجی شخصیت صوبیدار (ر) محمد مشتاق، ایس ایم توصیف حیدر نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے بچوں کے والدین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر سکول کے تمام اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا گیا اور علیم پبلک سکول و کالج کی نگران اعلی عظمی پروین (ایم اے ایم ایڈ) کی انتھک محنت اور اعلی کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کامیابی کے 23 سال مکمل ہونے پر سکول انتظامیہ اور پیرافسر کومبارکباد پیش کی گئی۔ 1997 سے 2020 تک اس ادارے میں تعلیم حاصل کرکے سینکڑوں طلبا و طالبات بیرون ممالک اور پاکستان کے قومی اداروں اور ذندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ آخر میں والدین نے سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
جبر( نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)موضع رتالہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء چوہدری بشیر نے اپنے ایک بیان میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر،چوہدری محمد عظیم اور سابق چیئرمین راجہ جمشید احمد کیانی کا رتالہ روڈ کی منظوری پرشکریہ اد اکرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)اسلام پورہ جبر غلام مصطفی کے صاحبزادے نعمان مصطفی رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام نمبردارہ شادی ہال میں کیا جس میں ان کے دوست احباب سمیت عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نعمان مصطفی کو نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی۔
جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)سابق کلاس فور ملازمین ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا کہ ہر غریب خوشحال ہو کر اپنی زندگی گزارئے جس کے لیے انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بنا کر ہر ماہ غریبوں کو ماہنامہ ہزاروں روپے دینے شروع کیے لیکن بدقسمتی سے آج تک بھی غریبوں کو انکم سپورٹ کے پیسے نہیں مل رہے ایک ہی گھر میں ساس بہو ماں اور بیٹیوں کے پیسے مل رہے ہیں جو صیح حقدار ہے یا جس کا کوئی کمانے والا نہیں ہے اس کو پیسے نہیں مل رہے انہوں نے کہا بے نظیر انکم سپورٹ کے متعلقہ اعلیٰ افسران سے مطالبہ ہے کہ وہ صیح حقدار لوگوں میں بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے دلوانے میں اپنا اہم کردار اد ا کریں۔