DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Annual prize ceremony function held at Khudad schooling system with social and political personalities as guest

کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے خدادادسکولینگ سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے خدادادسکولینگ سسٹم میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات۔سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، الفتح گروپ تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی،سماجی،مذہبی، علمی، ادبی شخصیات، بچوں کے والدین اور معززین علاقہ کی شر کت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کے معروف ماہر تعلیم راجہ فیصل لطیف کے تعلیمی ادارے خدادادسکولینگ سسٹم میں سالانہ تقسیم انعامات کے حوالے سے ایک پر وقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، الفتح گروپ تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،معروف ماہر تعلیم سید ضمیر حسین شاہ، محکمہ ایجوکیشن کے راجہ اشراق، سید علی رضاء، سردار مظہر حسین، راجہ احسن ظہیر،راجہ اظہر محکمہ واپڈا،راجہ حسنات سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی،سماجی،مذہبی، علمی، ادبی شخصیات، بچوں کے والدین اور معززین علاقہ کی شر کت کی اس موقع پر بچوں نے تلاوت،نعت، ملی نغمیں،تقاریر، ٹیبلوپیش کر کے دیکھنے والوں کوحیران کر کے رکھ دیا تقریب میں موجود تمام شر کاء سے خوب داد وصول کی اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر، آصف ربانی قریشی، راجہ الطاف حسین، پرنسپل راجہ فیصل لطیف، سید ضمیر شاہ، راجہ اشراق اور دیگر مقررنین نے خدادادسکولینگ سسٹم کے پر نسپل معروف ماہر تعلیم راجہ فیصل لطیف کی تعلیمی خدمات کو خوب سراہا اور ان کے ادارے میں زیر تعلیم بچوں اوربچیوں کی قابلیت پر رشک کرتے ہوئے ان کی شاندار الفاظ میں تعریف کی آخر میں مہمان خصوصی نے ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاحلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ

Ex MPA Col M Shabbir Awan visits various places in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کاحلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔مختلف مقامات پر حاضری فوتگی والے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی،بیماروں کی تیمہ داری،کارکنوں،ورکروں سے بھی ملاقتیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر یوسی نارہ ماکھی چوآ والے کیپٹن سلطان کی بیمار پر سی کی، چوآخالصہ والے شیخ صدق کونین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی، موہڑلنگڑیال والے لالہ یونس اور قاضی نزیرکی وفات پر فاتحہ خوانی کی،چوہدری یونس مہناس آف منیاندہ کے لگائے گئے فری کیمپ میں حاضری، انگلیڈ سے آئے ہوئے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری محمدنوید سے ملاقات کی، چوہدری اکرام کے کھانے کی دعوت میں شر کت کی، پیر عجائب شاہ کے بیٹے پیر تصور حسین کی نماز جنادہ میں حاضری،ماسٹرشوکت کی پوتی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،ٹکال کے مقام پرمریدحسین شاہ کی وفات پر فاتحہ خوانی،پکہ کوہ میں قریشی محبوب کی بہن کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی سے تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button