گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کی پرانی عمارت کو گرا کر نئی عمارت بنانے کا کام کا آغاز ہو گیا
بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کی پرانی عمارت کو گرا کر نئی عمارت بنانے کا کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ بلڈنگ کافی پرانی اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں رہی جسے محکمہ تعلیم کی جانب سے مرمت نہیں کیا جا رہا تھا اور سکول کے طلباء کو پڑھائی میں اور امتحانات میں مشکلات کا سامنا تھاگذشتہ ماہ میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن تعلیم راولپنڈی نے اس سکول میں دورے کئیے اور بلڈنگ کی حالت دیکھی لیکن کسی قسم کا کوئی فنڈ نہ جاری کیا گیا اساتذہ کے بار بار مطالبہ پرآخر کار محکمہ نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ بلڈنگ بنانے کی منظوری دی ہے جسے اب گرانے کاکام شروع کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی نئی بلڈنگ بنائی جائے گی۔ سکول انتظامیہ نے مخیر حضرات سے اس کار خیر میں حصہ لینے کی اپیل کی یے۔