DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Arsonist burn down Askri Islamic school in Islam purra jabber as police investigate

اسلام پورہ جبر میں تخریب کاری نجی سکول میں آگ لگا دی گئی

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ) اسلام پورہ جبر میں تخریب کاری نجی سکول میں آگ لگا دی گئی جس کے نتیجہ میں سکول میں موجود فر نیچرکمپیوٹرروم سکول ریکارڈ جل کر خاکستر فائر بریگیڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا،مالکان نے نقصان کا تخمینہ ستر لاکھ روپے لگایا ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان محمد عمران عباس اس موقع پر پہنچ گئے۔ لاریب کیانی نے پولیس کو بتایا کہ صبح چھ بجے مجھے اطلاع ملی کہ میرے اسکول کی عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں جس کی اطلاع فائربریگیڈ اور 15پر دی گئی بعد میں اسکول پرنسپل چوہدری الیاس بھی موقع پر پہنچ گئے،فائر بریگیڈ نے پہنچ کر آگ بجھائی،جس کے بعد پڑتال کی گئی تو پتہ چلا گیا ملزمان گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور پرنسپل آفس سٹور اور کلاس رومز کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے فرنیچر کمپیوٹرز اور اسٹیشنری کو آگ لگا دی جس سے تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا،موقع سے پٹرول کے کین بھی ملے ہیں۔نقصان کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے، اس تمام وقوعہ میں محمد عباس چودھری مشتاق اور دیگر نامعلوم ملزمان ملوث ہیں جنہوں نے 500 بچوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کھلم کھلا دہشت گردی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے ایس ایچ او تھانہ گوجرخان محمد عمران عباس بھی موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ کا معائنہ کیا۔پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button