پولیس تھا نہ کہوٹہ نے پٹرول پمپ اور کمرشل ڈکیتی میں ملوث نومی ڈکیت گروپ کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کا م
پولیس تھا نہ کہوٹہ نے پٹرول پمپ اور کمرشل ڈکیتی میں ملوث نومی ڈکیت گروپ کے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ حا فظ مرزا آصف کی زیر نگرانی پولیس تھانہ کہوٹہ کی ٹیم کو شہریوں کا زبردست خراج تحسین پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے متعدد قتل دوران ڈکیتی جبکہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور گردونواح میں روڈ پر واقع پٹرول پمپ دکانات پر اسلحہ کی نوک پر متعدد وارداتیں کیں ہیں۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں عدنان فاروق عر ف نومی سکنہ سنگھوٹ ستیاں، محسن علی ستی ولداشتیاق ستی سکنہ درکالہ لیلور، حماد علی ستی عرف مادو سکنہ درکالہ شامل ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کہوٹہ اور گردونواح میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں سے شہری اور کاروباری شخصیات خوف وہراس میں مبتلا تھیں۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری پر شہریوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی ملک طارق محبوب اور ایس ایچ او کہوٹہ حافظ مرزا آصف کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔
تعزیت
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کی والدہ اور عبدالمنان کی دادی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال خان، سنیٹر وسیم شہزاد، قائد حز ب اختلاف سینٹ و چیئرمین مسلم لیگ (ن) سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق، ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، جسٹس سردار طارق مسعود، شوکت عزیز صدیقی، جسٹس طارق عباسی، شاہد محمود عباسی،سا بق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی، پیر فرید الحق گولڑہ شریف، ایم پی اے عبدالحلیم شیخ، ظفر بختاوری، ظفر مغل ایڈووکیٹ، حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ، بیرسٹر سلطان منصور، راجہ عابد نواز،سیکرٹری راولپنڈی ہائیکورٹ بار راجہ فہیم الطاف، ذوالفقار عباسی نقوی ایڈووکیٹ، خالد اقبال ملک، سید نایا ب حسین گردیزی، راجہ ستار اللہ ایڈووکیٹ، آصف ربانی قریشی، طیب محمود الحسن ایڈووکیٹ،راجہ رفاقت جنجوعہ، ملک حسرت اعوان، ملک صدیق اور دیگر ملک بھر سے سابق ممبران قومی وصوبائی اسمبلی، سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں ہوتھلہ گاؤں جاکر ان کی رہائش گا پر تعزیت اور فاتحہ کی۔