قیمتیں کم کرنے کے دعوئوں کے باوجودپیاز سو روپے کلو ، دیگر اشیاء بھی مہنگی
گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم)قیمتیں کم کرنے کے تمام تر دعوئوں کے باوجودپیاز سو روپے کلو ہوگیا ہے۔آلو50روپے کلو بیچا گیا۔ادرک480روپے جبکہ لہسن400روپے کلو بک رہا ہے۔کریلے اور چوہنگ300روپے کلو،بھنڈی150روپے کلو، ٹماٹر40روپے کلو،گاجر60روپے، مولی30 روپے اور گوبھی اتوار کو 50روپے کلو اوپن مارکیٹ میں بیچی گئی۔سیب کالا کوہلو180روپےکلو رہا، کنو140روپے درجن،کیلا100/120 روپے درجن جبکہ سٹابری400روپے کلو رہی۔ بیسن 160روپےکلو،دال چنا موٹی 116روپے کلو ، چاول 160روپے کلو،ڈالڈا آئل ایک لٹر 248روپےڈالڈا گھی ایک لٹر246روپے،چینی78روپے کلوبیچی گئی۔
بیول کرونا وائرس کے مریض کی وجہ سے زر فاضل ہسپتال ایک دن کے لیے بند کر دیاگیا ۔
Fazal hospital in Bewal closed for a day after coronavirus scare
بیول(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) بیول میں واقع زر فاضل ہسپتال ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایک شخص ساجد نامی جس کا تعلق سموٹ سے ہے اپنا چیک اپ کرانے ہسپتال پہنچا تو اس میں نوے فیصد کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے مریض کو فوری طور پر پمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کر دیااور حفاظتی صورت حال کے طور پر ہسپتال کو آج بند کر دیا گیا کل دوبارہ کھول دیا جائے گا ۔ متاثرہ مریض دو ہفتے قبل دوبئ سے پاکستان پہنچا مریض کے مطابق ائیر پورٹ پر اچھی طرح چیک نہیں کیا جارہا