DailyNews

Chakswari, AJK; Wallima ceremony of Khawaja Kamran Sohail celebrated at Rupiyal marriage hall, Hamida Abbad colony

خواجہ کامران سہیل ہدایت کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی دعوت ولمیہ کی تقریب مقامی روپیال میرج ہال حمیدہ آباد کالونی چکسواری میں منعقد ہوئی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پور شریف ڈھانگری بالا موضع مچھیاڑی کی ممتاز شخصیت ریٹائرڈ اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ الائیڈ بنک محمد ہدایت خواجہ کے پوتے خواجہ طارق ہدایت کے فرزند ارجمند خواجہ ناصر ہدایت خواجہ بابر ہدایت خواجہ یاسر ہدایت اور خواجہ خضر ہدایت کے بھتیجے خواجہ کامران سہیل ہدایت کی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی دعوت ولمیہ کی تقریب مقامی روپیال میرج ہال حمیدہ آباد کالونی چکسواری میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی تقریب میں سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے فرزند پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری ظفر انور آل جموں و کشمیر کے مرکزی راہنما و سابق امیدوار اسمبلی سائیں ذوالفقار علی چوہدری سابق امیدوار اسمبلی عارف چوہدری کشمیر بنک آزاد جموں و کشمیر کے سابق ایم ڈی ممتاز احمد ڈپٹی کسٹوڈین میرپور چویدری خلیق الزماں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میرپور شعبہ اردو کے ایڈ ڈیپارٹمنٹ پروفیسر خواجہ خورشید احمد ایڈ منسٹریٹر چکسواری خواجہ محمد ایوب پی ٹی آئی ضلع میرپور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال سابق میڈیا ایڈ وائزر یاسر ممتاز چوہدری سابق صدر چکسواری پریس کلب افراز محمود راجہ سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ضلع میرپور احتشام الحق ایڈووکیٹ چوہدری بشارت ایڈووکیٹ کونسلر برمنگھم چوہدری ظفر اقبال خواجہ محمد ایوب ڈڈیال خواجہ شعیب ایڈووکیٹ عبدالطیف راجہ شاہد راجہ زاہد راجہ محمود ماسٹر خواجہ محمد فاروق شاد عنصر محمود ارشد محمود مٹھا چکسواری پریس کلب کے سینئر نائب صدر خواجہ محمد اقبال صحافیوں اللہ دتہ بسمل معظم علی چوہدری عابد مرزا خواجہ محمد اسحاق غلام فرید راجہ انجمن تاجراں چکسواری کے صدر خواجہ محمد شفیق زرگر خواجہ محمد سلیم راجہ خالد محمود خواجہ محمد اشفاق خواجہ رزاق بلو خواجہ قوم پرست راہنما و ہی این پی ضلع میرپور کے صدر چوہدری شبیر قادری خواجہ خادم حسین پروفیسر قاسم فاروق لالہ محمد سوار سابق صدر معلم بشیر پرواز خواجہ تعبیر بابو پرویز اقبال چیئرمین عرفان اقبال میاں ذوالفقار علی اسرار ایوب پہلوان صدیق پہلوان اسامہ احسن محمود ایڈووکیٹ لائن سپرنٹڈنٹ عنصر محمود خواجہ راجہ غضنفر اکرام الحق خواجہ خواجہ مالک سمیت علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی دولہے خواجہ کامران سہیل ہدایت کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر تمام مہمانوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا دولہے کے والد خواجہ طارق ہدایت چچا خواجہ ہدایت نے تمام مہمانوں کو دعوت ولیمہ کی تقریب میں شرکت کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف نے کہا ہے کہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے مسلم کانفرنس تمام سیاسی جماعتوں کی ماں ہے کیونکہ جتنی جماعتیں ہیں وہ مسلم کانفرنس کے بطن سے ہی نکلی ہیں تاریخ گواہ ہے کہ مسلم کانفرنس کے ساتھ جس جس نے بھی غداری کی وہ کبھی کامیاب نہیں ہواتحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موقعہ پر جب بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ہمیں ریاستی جماعت مسلم کانفرس کو مضبوط کرنا ہو گامنسلم کانفرنس مضبوط ہو گی تو تحریک آزادی کشمیر مضبوط ہوگی جن لوگوں نے آج رہیس الاحرار چوھدری غلام عباس مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان کے نظریے اور قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان اور صدر جماعت مرزا شفیق جرال پر اعتماد کیا اور مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی انھیں قائدین کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ کبھی مایوس نہیں کریں گیآل جموں و کشمیر مسلم کانفرس تمام برداریوں کا گلدستہ ہے اس میں تمام برداریوں کے لوگ شامل ہیں ریاست کو جب بھی کمزور کرنے کی سازش ہوئی تو مسلم کانفرس کو کمزور کرنے کی سازش ہوئی ہمیں فخر ہے کہ ہمارا تعلق اس جماعت سے ہے جو رفاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے دینی کاموں میں بھی اگے اگے ہے اور سب سے بڑھ کر الحاق پاکستان کی داعی جماعت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے رٹہ ڈڈیال میں حاجی داود کی زیر صدرات منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ ظفر معروف نے کہا کہ جن لوگوں نے آج جماعت میں شمولیت اختیار کی ہے انھیں ہم کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہماری قیادت اور ہم احسان فراموش لوگ نہیں ہیں اور نئے شامل ہونے والوں سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ ثابت قدم رہیں گے اس موقعہ پر میجر ریٹائرڈ خضر الرحمان راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ ساتھ کہ جب الیکشن ہوتے ہیں تو ہم پارٹی کو بھول جاتے ہیں نظریات کو بھول جاتے ہیں اور برادری ازم کا شکار ہو جاتے ہیں ہمیں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کو مضبوط کرنا ہو گا کیونکہ مسلم کانفرس وہ واحد جماعت ہے جو کہ آپ کے مسائل حل کر سکتی ہے اس موقعہ پر سابق چئیرمین بلدیہ چوھدری شوکت گجر اور سابق چئیرمین زکواہ ضلع میرپور چوھدری ظہور الہی نے بھی خطاب کیا تقریب میں درجنوں افراد نے پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا پارٹی قائد سردار عتیق احمد خان اور صدر جماعت مرزا شفیق جرال کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے نام یہ ہیں واحد گجر سلیمان چشتی حاجی خالد راجہ اعجاز امین چوھدری سخاوت حاجی آصف قاضی شاید محمد ظہیر محمد رفیق ایسر چک سواری محمد وسیم محمد آصف ڈڈیال سٹی محمد حنیف یعقوب آباد محمد ریاست بھٹروعی محمد حسان سعید سوچانی محمد فہیم بھٹروعی عبدالکریم خیری علم الدین تروٹہ مطلوب گجر جمیل گجر زبیر گجر رحمن گل محمد توفیق ساجد حسین محمد زاہد محمد صدیق راذ محمد حاجی چوھدری مظہر حسین رشید گجر مسکین گجر نذیر گجر محمد خان گجر شکیل گجر محمد یونس بشارت بھٹروعی اور جمیشید حسین سوچانی نے اپنے خاندان و عزیز و اقارب سمیت مسلم کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button