Kallar Syedan; Gas supply badly effected after heavy rainfall in Kallar Syedan and surrounding regions
کلرسیداں میں بارش کے ساتھ ہی گیس غائب ہوگی
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں بارش کے ساتھ ہی گیس غائب ہوگی،جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دن سے جاری بارش کی وجہ سے سوئی گیس مکمل طور پر بند ہو گئی ہے،سوئی نادرن پائپ لائنز کا کلرسیداں میں کوئی دفتر نہ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی صارفین کی شکایت سننے کے لئے بھی موجود نہیں،جس کی وجہ سے مسئلہ زیادہ گمبھیر ہو چکا ہے،دن بھر گیس کی آمد مکمل طور پر بند ہوتی ہے،گیس کی سپلائی رات گئے بحال ہونے کے بعد فجر کے اوقات میں دوبارہ بند ہو جاتی ہے،بارش کی وجہ سے سوختہ لکڑی بھی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے صارفین لکڑی جلانے سے بھی قاصر ہیں،دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت بھی زیادہ ہونے کے باعث صارفین کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے،ایسے میں سوئی گیس کی کمی سے گھروں میں خواتین کو کھانا بنانے میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے،صارفین کی ایک بڑی تعداد نے کہا ہے کہ انتہائی مہنگی گیس ہو نے کے باوجود بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کی کوئی تک نہیں بنتی جبکہ سردی کی شدت میں بھی کمی واقع ہو چکی ہے۔
مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف ہیں کس پارٹی رہنما کو کب بولنا ہے اس کا فیصلہ بھی قیادت کرے گی
PML-N Leader is Mian Nawaz Sharif and he will make final decision, Ex MPA Engineer Qamar Ul Islam Raja
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بالادستی شفاف انتخابات اور ووٹ کو عزت دو مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہیں اور مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف ہیں کس پارٹی رہنما کو کب بولنا ہے اس کا فیصلہ بھی قیادت کرے گی پنجاب کل کی طرح آج بھی میاں نوازشریف کی قیادت میں نئی تاریخ رقم کر رھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین یو سی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود کے علاوہ مسعود احمد بھٹی، ملک محمد فیاض سندھو اور دیگر بھی موجود تھے۔انجینیئر قمرالسلام راجہ نے کہا اب 2002 کا زمانہ بیت گیا تمام سیاسی جماعتوں کا بیانیہ پارلیمنٹ کی بالادستی ہے اس پر کوئی سیاسی اور مذہبی جماعت پیچھے نہیں ہِٹے گی نہ کوئی اقتدار لے لیئے کسی چور دروازے کا انتخاب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے اسے ختم کرنا ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے دیکھ لیا کہ نیب کا مقصد احتساب نہیں صرف حکومت مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے مگر اب عدلیہ آزاد ہے مخالفین کو سات آٹھ ماہ سے ذیادہ جیلوں میں بند نہیں رکھا جاسکتا۔نوازشریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،شاھد خاقان عباسی،شہبازشریف،رانا ثنااللہ،خواجہ سعد رفیق،حمزہ شریف،مفتاح اسماعیل اور دیگر کو نوازشریف سے وفاداری کی سزا دی گئی مسلم لیگ ن کی قیادت قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر لے گئی مگر اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ الیکشن میں تمام تر حربوں اور سازشوں کے باوجود پنجاب میں مسلم لیگ ن جیتی تھی آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کا راستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہو گی۔
د ا ر ا ر قم سکو ل کی سا لا نہ تقر یب
Annual function held at Dar Al Arqam
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) د ا ر ا ر قم سکو ل کے ڈ ا ئریکٹر محمد تو قیر ا عو ا ن نے کہا ہے کہ نو جو ا ن کسی بھی ملک کا قیمتی سر ما یہ ہو تے ہیں مو جو د ہ د و ر میں تعلیم کے بغیر تر قی ناممکن ہے د ا ر ا ر قم سکو ل د نیا و ی تعلیم کے سا تھ سا تھ د ینی تعلیم پر بھی خصو صی تو جہ د ے ر ہا ہے ملک کو آ گے لے جا نے کے لیے تعلیم و تحقیق کو ہتھیا ر بنا نا ہو گا و ہ جمعر ا ت کے ر و ز د ا ر ا ر قم سکو ل کی سا لا نہ تقر یب کے مو قع پر خطا ب کر ر ہے تھے ا س مو قع پرر یجنل ڈ ا ئر یکٹر د ا ر ا ر قم سکو ل کیپٹن (ر)چو ہد ر ی محمد آ ز ا د، ر ا جہ حسن ا ختر ا یڈ و و کیٹ،حا جی ا بر ا ر حسین،حا جی محمو د نے بھی خطا ب کیا۔محمد تو قیر ا عو ا ن نے کہا کہ د ا ر ا ر قم سکو ل کے قیا م کو کلر سید اں میں 9سا ل کا عر صہ ہوچکا ہے ہم نے تعلیم کے حو ا لے سے و ا لد ین کو کبھی بھی ما یو س نہیں کیا ا و ر بہتر تعلیم کے لیے ا پنی پو ر ی ٹیم کو ساتھ لے کر چلا ہو ں۔سا بق پر نسپل میڈ یم نسیم ا ختر مر حو م کے د و ر سے لے کر آ ج تک سکو ل نے جو نما یا ں مقا م حا صل کیا ہے جو ہ قا بل تعر یف ہے۔ر یجنل ڈ ا ئر یکٹر د ا ر ا ر قم سکو ل کیپٹن (ر)محمد آ ز ا د نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ا د ا ر ے تعلیم کے بہتر معیا ر کے لیے جو قر د ا ر ا د ا کر ر ہے ہیں و ہ قا بل تعر یف ہے۔
حاجی نذیر حسین اور لالہ محمد یونس انتقال کرگئے نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی
Haji Nazir Hussain and Lala M Younis passed away in Morra Nagrial
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) معروف معالج ڈاکٹر علی اصغر کے بہنوئی حاجی نذیر حسین اور لالہ محمد یونس انتقال کرگئے نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب موہڑہ لنگڑیال میں ادا کی گئی جس میں راجہ پرویزاخترقادری،ماسٹر محمد ازاد،حاجی احمدسعید،راجہ ظفر محمود،بابو نورالہی نوری،حاجی ریاست حسین،چوہدری توقیراسلم،مسعود بھٹی،شیخ غلام شبیر،پرنس جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ مدرس محمد شمیم قریشی کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا
Retired Master M Shamim Qureshi passed away in Kallar Syedan
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ریٹائرڈ مدرس محمد شمیم قریشی کو کلر سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں راجہ پر و یز قا د ر ی،شیخ حسن ر یا ض،ٹھیکید ا ر لطیف بھٹی،عا طف ا عجا ز بٹ،بز ر گ مسلم لیگی ر ہنما ا لحا ج ا سلم با نی،مسعو د ا حمد بھٹی،حا جی محمو د ا ختر،صغیر ا حمد بھو لا،استا تذ ہ،شہر یو ں،تا جر و ن نے شر کت کی۔
تعزیت
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق،محمد نوید بھٹی،شیخ ندیم احمد نے مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ملاقات کی اور ان کے جوانسالہ بھتیجے کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی۔