DailyNewsHeadline

Kahuta; My body My choice slogan criticised in Pothwar region along with rest of country

میرا جسم میری مر ضی جیسے بے ہودہ نعرئے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عورت آزادی کے حوالے سے نوجوان مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید، راجہ ناصر علی کیانی، راجہ عمران مینوں اور راجہ حامد ممتازنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا جسم میری مر ضی جیسے بے ہودہ نعرئے کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا کہ اگر نبی کی بیوی صفا او ر مروہ کی پہاڑیوں کے چکر لگا دے تو رب کائینات ا س کو اتنا پسند فرماتا ہے کہ حج اور عمرہ کر نے والوں کو وہاں کے چکر لگانے کو عبادت میں شمار کر دیتا ہے۔عورت کی آزادی کے نام پر ہونے والے مارچوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار حلقہ پی پی سیون کے نوجوان مذہبی وسیاسی شخصیات راجہ عمران وحیدآف لونہ سیداں، راجہ ناصر علی کیانی، راجہ عمران مینوں آف موہڑہ نگڑیال حال مقیم یو کے اور راجہ حامد ممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے روپ میں عزت دے کر گھر کی حکمرانی اس کے حوالے کی مگر چند ایک خواتین جن کو دین اسلام پر عمل پیر ا ہونے کے بجائے مغرب کے کلچر کو اپنانے میں سر گرم ہیں جو کہ انشاء اللہ اس بے ہودہ قسم کے نعرے پر پورا نہیں اترسکیں گی انہیں نے کہا کہ مغربی تہذیب میں اس عورت کوعزت ملتی ہے کہ جو مصنوعی مر دبن کر زمہ داریوں کا بوجھااٹھانے پر تیار ہوتی مگر نبی پاک ﷺکے لائے ہوئے دین اسلام میں عورت کی اس کی حیثیت سے ہی اسے ساری عزتیں اور حقوق دیتا ہے اور وہی زمہ داریاں اس پر عائد کی جو خودفطرت نے اس کے سپرد کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر اورمخدوم بلال احمد سی او ایم سی کہوٹہ کا شہر کا دورہ تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی

Assistant commissioner takes action against encroachment in Kahuta bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر اورمخدوم بلال احمد سی او ایم سی کہوٹہ کا شہر کا دورہ تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی متعدد کو جرمانے اور بعض کو لاسٹ وارنیگ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر اورمخدوم بلال احمد سی او ایم سی کہوٹہ نے اپنے عملے کے دیگر ملازمین کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا ا س موقع پر انہوں نے شہر بھر میں دوکانداروں کی طرف سے کی جانے والے تجاوزات کے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد دوکاندداروں کا جرمانے عائد کیے اور بعض دوکانداروں کا وار نیگ دی کہ اگر آج کے بعد اگر کسی دوکاندار کا سامان نالی سے آگے رکھا ہوا پایا گیا تو سامان بھی ضبط کیا جائے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا ئے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصر اورمخدوم بلال احمد سی او ایم سی کہوٹہ کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی اور سٹی صدر راجہ وحید احمد خان کی ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب سے ملاقات

PTI Tehsil Kahuta President Raja Khurshid Satti and City President Raja Waheed Ahmed Khan meet DSP Kahuta Malik Tariq Mehboob

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی اور سٹی صدر راجہ وحید احمد خان کی ڈی ایس پی کہوٹہ ملک طارق محبوب سے ملاقات۔علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو۔گذشتہ روز قبل پولیس تھانہ کہوٹہ سر کل کلر سیداں کے ڈی ایس پی ملک طارق محبوب سے ان کے آفس میں پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی،پی ٹی اائی کہوٹہ سٹی کے صدر راجہ وحید احمد خان، صحافی ملک عامر محمود اور سردار مظہر اقبال نے ملاقات کی پولیس کے متعلق مختلف علاقوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو۔

سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، راجہ قمر یعقوب اور راجہ معراج اسلم سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے کہوٹہ آمد کے حوالے سے گفتگو

Raja Zaffar Bagharvi, Raja Qamar ayub and Raja Mehraj Aslam discuss on arrival of ex PM Shahid Khaqan Abbassi to Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، راجہ قمر یعقوب اور راجہ معراج اسلم سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے کہوٹہ آمد کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہیں تحصیل کہوٹہ کی عوام کل اپنے قائد شاہد خاقان عباسی کا تاریخی استقبال کر یں گے۔آڑی سیداں سے لیکر کہوٹہ کلر چوک تک سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کابھر پور استقبال کر یں گئے ہمارے قائد سابق وزیز اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جس جرت مندی کا مظاہر ہ کیا ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن حلقہ کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، راجہ قمر یعقوب اور راجہ معراج اسلم نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا ببر شیر ہیں اور مسلم لیگ ن کا قیمتی سر مایہ ہیں وہ ایک دبنگ لیڈر ہیں جن کو حقیقی جمہوریت کا سپاہی کہا جاتا ہے انہوں نے کہا ہمارے قائد کے حوصلے پہلے سے بھی بلند ہیں آج بھی بلند ہے اور مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان،ورکنان کل بھی اپنے قائد ین کے ساتھ تھے اور آج بھی اس مشکل دور میں بھی ان کے ساتھ اور انشاء اللہ آنے والا دور ن لیگ کا دور ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button