سابق سینیٹر پاکستان الحاج پیر حافظ عبدالمالک قادری اسلام آباد سے برطانیہ پہنچ آئے ہیں
لندن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) الحاج پیر حافظ عبدالمالک قادری برطانیہ پہنچ آئے۔ فقید المثال استقبال۔ سابق سینیٹر پاکستان الحاج پیر حافظ عبدالمالک قادری اسلام آباد سے برطانیہ پہنچ آئے ہیں۔ ہیتھرو ائرپورٹ لندن پر انکے مریدین اور کمیونٹی راہنماؤں نے فقید المثال استقبال کیا۔ بعد ازاں روحانی پیشوا پیر عندالمالک قادری صاحب کو ایک قافلے کی صورت میں سلاؤ برکشائر انگلینڈ یوکے میں انکی قیام گاہ تک لایا گیا۔ سلاؤ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت راجہ ارشد محمود خان صاحب کی رہائشگاہ پر ملاقاتیوں کا ایک تانتا سا بندھ گیا۔ مہمان خصوصی الحاج پیر حافظ عبدالمالک قادری صاحب وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی جناب نُور الحق قادری صاحب کے بڑے بھائی ہیں۔ راجہ ارشد محمود خان آف نیو جیبوٹ (کھڑی شریف) میرپور آزاد کشمیر حال مقیم برطانیہ کی رہائشگاہ پر ایک استقبالیہ دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پیر صاحب جناب عبدالمالک قادری نے خصوصی طور پر پاکستان کے استحکام، سلامتی، کشمیر کی آزادی اور اُمت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا فرمائی۔ ہیتھرو ائر پورٹ لندن پر خوش آمدید کہنے والوں اور عیشائیہ میں میزبان جناب راجہ ارشد محمود خان کے علاوہ خطیب و امام حافظ عدنان ظہیر (جامع مسجد غوثیہ، ڈائمنڈ روڈ سلاؤ، کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی متحرک شخصیت و بزنس مین محمد زاہد راجہ، مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان، راجہ نوید منگا خان، سابق پیریش کونسلر جناب راجہ امجد خان، میجر شاہجہان شیخ، چوہدری منظور ھسین، معروف ریڈیو پریزینٹر، فلائی اوے لمیٹڈ اور رِکی لوبُو ایونٹس کے روح رواں جناب وجاہت علی میر صاحب، راجہ الطاف، راجہ راشد خان، راجہ ابرار خان اور کمیونٹی کی جان، آن بان اور شان جناب راجہ قیصر خان کے علاوہ دیگر شریک تھے۔