DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Tahir Wasim has his bail rejected and is arrested for the murder of Tahir Wasim of village Paikan

تھانہ کلرسیداں میں درج قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلرسیداں میں درج قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا،تفصیلا ت کے تھا نہ کلرسیداں میں درج مقدمہ نمبر 188/18زیر دفعہ 302/109میں ملزم طاہر وسیم سکنہ پیکاں کی درخواست ضمانت کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی کی عدالت میں سماعت ہوئی ملزم کی پیروی عثمان اسلم ایڈووکیٹ جبکہ مدعی کی جانب سے احسان کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئے،عدالت نے مدعی مقدمہ کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم طاہر وسیم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ کردی،جس پر ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا،یاد رہے کہ طاہر وسیم نے دوسال قبل گاؤں پیکاں میں محمد زبیر ولد اورنگزیب کوفا ئرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

کلر سیداں کے نواحی گاؤں بناہل میں ایک ماہ قبل چار اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 13 سالہ (ت)کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

Relatives of a gang of four who allegedly abducted a girl in Banhal expressed dissatisfaction over police performance.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی گاؤں بناہل میں ایک ماہ قبل چار اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 13 سالہ (ت)کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری انصاف کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کا حکم دیا تھا اور جب کلر سیداں پولیس کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر ظفر محمود گورائیہ گرفتار ملزم اور بیٹی کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچے تو انکشاف ہوا کہ موصوف ڈی این ٹیسٹ کے ڈاکومنٹس کلر سیداں ہی بھول آئے ہیں جس کی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ نہ ہو سکا اور ناکام واپس آنا پڑا جبکہ 12 ہزار روپے کا خرچہ گاڑی والے کو الگ ادا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان با اثر ہیں جن کی گرفتاری کیلئے پولیس بھی بے بس دیکھائی دے رہی ہے۔ملزمان اور ان کے رشتہ دار سرعام ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم عد م تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں غریب ہونا ہمارا جرم بن گیا۔

حکومت مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ راجہ ساجد جاوید

The government is taking steps to address the problems. Raja Sajid Javed

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رہنما و سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ خستہ حال صورتحال کو درست کرنے کیلئے وقت لگے گا،حکومت مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی صورت میں عوام کو فوری ریلیف ملا ہے،انشاء اللہ عوام کے معاشی مسائل کے خاتمے میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو ہر محاذ پر فتح ہو رہی ہے، عمران خان کو طالبان خان کہنے والے آج انہیں مبارکباد دینے پر مجبور ہیں۔دوحہ امن معاہدہ سفارتی سطح پر پاکستان کیلئے نہایت خوش آئندہے،انہوں نے کہا کہ طالبان امریکہ معاہدہ امن کی فتح ہے جس کا تمام تر سہرا وزیر اعظم عمران خان کے سر جاتا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی یوسف اوجلہ نے گزشتہ روز ایوان عدل کلر سیداں کا دورہ

District and Sessions Judge Rawalpindi Yusuf Ojala visits court in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی یوسف اوجلہ نے گزشتہ روز ایوان عدل کلر سیداں کا دورہ کیا۔سینئر سول جج کلر سیداں محمد اسلام چوہدری اورسول جج میں محمد عمران امیر نے ان کا استقبال کیا۔سیشن جج نے اس موقع پر تمام ریکارڈ چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔

چو رٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں بھی پہنچ گئے،ہسپتال میں تعینات گائنا کالوجسٹ کا ڈیوٹی کے دوران پرس چوری کر لیا گیا

Thieves steal purse of a lady doctor at thq hospital

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) چو رٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں بھی پہنچ گئے،ہسپتال میں تعینات گائنا کالوجسٹ کا ڈیوٹی کے دوران پرس چوری کر لیا گیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈاکٹر صنم ہاشمی نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بطور گائنا کالوجسٹ تعینات ہوں۔گزشتہ روز اپنی ڈیوٹی پر موجود تھی کہ شام پانچ بجے کے قریب میرے دفتر سے میرا ہینڈ بیگ چوری ہو گیا۔بیگ میں دو ہزار روپے کی نقدی،شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس،میڈیکل کارڈ،فیملی آرمی کارڈ اور ہسپتال کی مہر موجود تھی۔

ماہ فروری کے دوران ٹریفک قوانین کی بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1369 گاڑیوں کو چالان

During the month of February, 1369 vehicles were handed fines

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل جنید محسن خان کی زیر نگرانی انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر چوہدری محمد قاسم اور عمران نواب خان نے ماہ فروری کے دوران ٹریفک قوانین کی بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1369 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے چار لاکھ 83 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی ہے۔ایم وی او 115 کے تحت کارروائی کے دوران 122 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا گیا جبکہ بغیر ہیلمٹ 275 موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں اور پرائیویٹ گاڑی مالکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کو نوپارکنگ ایریا میں کھڑی کرنے سے گریز کریں،پریشر ہارن کے استعمال،ون ویلنگ اور بغیر ہیلمٹ استعمال کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بیٹ آفیسر عادل منیر،ٹریفک وارڈنز چوہدری ماجد،راجہ عمر ظفیر نے بھی اس خصوصی کارروائی میں حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button