DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Senator Raja Muhammad Zafar ul Haq meets with PML-N leaders of Kahuta Tehsil

سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے تحصیل کہوٹہ کے لیگی رہنماؤں کی ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے تحصیل کہوٹہ کے لیگی رہنماؤں کی ملاقات۔حلقے کی سیاست پر تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ،سٹی صدر ن لیگ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، تحصیل صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد بشیر، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی بیورراجہ محمد فیاض،مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین،محمد آفتاب کیانی نارہ،مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم برکت حسین، جنرل سیکرٹری قاری عبد الرحیم، ن لیگی رہنماء شیخ جاوید،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، راجہ رومان سعید،سردا ر صبح صادق شامل تھے اس موقع پر وفد میں موجود ارکان نے قائد حزب اختلاف سینٹ سنیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے حلقے کی سیاست پرکھل کر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کاکہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔

Former Member Provincial Assembly Raja Muhammad Ali visits various union councils.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی کاکہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔ بعض مقام پر شادی کی تقریب میں شرکت،بیماروں کی عیادت کی،کارکنوں ورکروں سے ملاقات،مختلف مقاما ت ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی لواحقین سے اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ نے رہنماء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ محمد علی نے کہوٹہ کا دورہ کیا انہوں نے اپنے دوررے کے موقع پرموہڑہ لنگڑیال کے رہائشی ماسٹر لطیف کی عیادت کی،بیور کے مقام پر راجہ فیاض، سردار طاہر،راجہ عظیم سے ملاقات کی،ہل ٹاپ شادی ہال پر راجہ آزاد کے بیٹے راجہ ہارون کی شادی میں شر کت کی،نلہ مسلماناں والے ماسٹر ملک اشفاق، ملک محمد اسحق کے بہنوئی کی وفات پر، موضع ٹکال والے ماسٹر محمود الحسن کے قریبی عزیز کی وفات پر، ڈھوک بنگیال والے راجہ ربنواز اور راجہ الیاس کے والد محترم،سابق نائب ناظم راجہ داؤداکبر کے سسر، جنڈی ہنیسر والے ماسٹر جیلانی کی وفات پر،بیور والے راجہ فیاض، راجہ حنیف اور راجہ نوید کی والدہ محترمہ کی وفات پر، بیور والے ماسٹر اشتیاق کے بھائی محمد اقبال کی وفات پر، مواڑہ والے راجہ نائید رزاق کے ماموں کی وفات پر، کہوٹہ شہر میں راجہ ذوالفقار احمد کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین یوسی منیاندہ، ن لیگی تنویر ناز بھٹی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد،صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ راجہ محمد بشیر، معروف سوشل ورکرومعروف لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی، سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں مختلف اختلافات کھل کر سامنے آگئے مری سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنماء کا کہوٹہ کے سیاسی معملات میں مذاخلت کر نے کی بھر پور مخالفت

Various differences have emerged in the meeting of the Muslim League N between Muree and Kahuta members

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں مختلف اختلافات کھل کر سامنے آگئے مری سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنماء کا کہوٹہ کے سیاسی معملات میں مذاخلت کر نے کی بھر پور مخالفت کی گئی کہوٹہ کے معملات کہوٹہ والے خود دیکھیں گئے کسی دوسرے کو ان میں دخل اندازی کر نے کی اجازت نہیں دیں گئے۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مسلم لیگ تحصیل کہوٹہ کے عہدیداران، سابق بلدیاتی نمائندوں اور دیگر لیگی رہنماؤں نے شر کت اس موقع پر چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی،سابق نائب ناظم یوسی نارہ راجہ سجاد حید ر،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، عبدالقدوس عباسی آف منیند،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، قاضی عبد القیوم،طاہر ستی، اشتیاق احمد ستی نے مسلم لیگ ن مری سے تعلق رکھنے والے ن لیگی رہنماء جو اپنے آپ کو بہت تجربہ کار سمجھتے ہیں وہ مری کو چھوڑ کر کہوٹہ کے معملات میں دخل اندازی دیتے ہیں جس کی ہم بھر پور مخالفت کرتے ہیں کہوٹہ تمام سیاسی، تر قیاتی اور دیگر معملات کہوٹہ مسلم لیگ ن کی قیادت دیکھے گئی کسی دوسری تحصیل سے تعلق رکھنے والے باہرکے شخص کو کھڑ پینچ بننے کی ضرورت نہیں ہے ہم میں دم خم موجود ہیں ہم تمام معملات کو دیکھنے اور چلانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکا کہوٹہ شہر کادورہ۔گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی۔

Assistant commissioner Zaib un Nasa visits Kahuta bazar and takes action

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکا کہوٹہ شہر کادورہ۔گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی۔روٹی کا وزن کم نکلنے پر نان فروش کو جرمانہ عوامی حلقوں کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرنے اپنے عملے کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ کیا اور انہوں نے سبزی فروٹ مہنگا فروخت کر نے اور تندور پر روٹی کا وزن چیک کیا روٹی کا وزن کم نکلنے پر اس کا جر مانہ کیا مجموعی طور پر انہوں نے6500روپے جرمانہ عائد کیا عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ میڈم زیب النساء ناصرکی اس کاروائی کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button