Dadyal, AJK; Minister Govt. Chaudhry Masood Khalid approves mega grant for the building of schools in constituency LA1.
وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی کاوشو ں سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں سکولز کی بلڈنگ کے لیے کروڑو ں روپے کی منظوری
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی کاوشو ں سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال میں سکولز کی بلڈنگ کے لیے کروڑو ں روپے کی منظوری۔تفصیل کے مطابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کی محنت سے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کے سکو لو ں کے لیے کروڑو ں روپے منظور ہوگئے ہیں جس میں گو رنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول کے لیے آئی ڈی پی پروگرام کے تحت ایک کروڑو ں اور ایم ایل اے فنڈز کی طرف سے 62لاکھ منظور ہو ئے جس سے سکول کے لیے 9کمرے،واش روم اور چار دیواری کا کام شروع ہے اسی طر ح آئی ڈی پی پرواگرام اور ایم ایل اے فنڈ ز کے تحت گو رنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈڈیال،بوائزہائی سکول خادم آباد،بوائز ہائی سکول سیاکھ،گرلز ہائی سکول کنڈور،گرلزہائی سکول ٹھارہ،بوائزہائی سکول بہاری کا کام جاری و ساری ہے۔ مزید ایک کروڑ روپے گورنمنٹ بوائزپائلٹ ہائی سکول ڈڈیال کے امتحانی سنٹر کے لیے منطور ہو جائے گئے۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن بر طانیہ چوہدری جبار احمد نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں میں کئی دن سے کرفیو لگا یا ہوا ہے اور نہتے کشمیریوں کیساتھ ظالم وستم ڈھائے جارہے ہیں آج افسوس کامقام ہے کہ اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تقربیاً70سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کیا اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم نظر نہیں آتے ہیں جو بے گنا ہ مظلوم کشمیر بچوں اور عورتوں کو بے آبرو کیا جارہا ہے کئی دن سے نہ کھانے کو کچھ ہے ہسپتال بند فون کی سروس بند اور پورے کشمیر کو جیل بنا یا دیا گیا ہے کشمیریوں کو انہی کے گھروں میں دفن کیا جانے لگا ہے مساجد،سکول،کالج بھی بند ہے مودی سرکاری نے کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے کیا اس طرح سے آواز کو دبایا جا سکتا ہے نہیں اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ایک دن کشمیرمسلمانوں کو سوچنا ہو گا کیا ہم کشمیر بھائیوں کہ ساتھ ایسا ظلم برداشت نہیں کر سکتے ہیں لہذا اقوام متحدہ اور سلا متی کونسل جیسے بڑے ادارے اس بات کا فوری نوٹس لیں اور کشمیر کی آزاد میں اپنا اہم رول ادا کریں
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد نے راجہ علی زمان ایڈووکیٹ سابق ٹکٹ ہوالڈر مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے ان کے آفس میں اہم ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ محمد مدثرمیر ایڈووکیٹ (کوارڈینیٹر وزیر اعظم آزاد جمو ں وکشمیر)،چیئر مین زکو ۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین،چوہدری امجد علی کنڈ اور یاسر کیانی موجود تھے۔تفصیل کے مطابق وزیر وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد کی راجہ علی زمان ایڈووکیٹ سابق ٹکٹ ہوالڈر مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے ان کے آفس میں اہم ملاقات کی ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے اہم کارکن موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے راجہ علی زمان ایڈووکیٹ سے بن راجگا ں سڑک کا کام جلد شروع ہونے کی یقین دہانی کروائی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
وزیر زراعت و اسماء چوہدری مسعود خالد کا اپنے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کا دورہ جس میں انہو ں نے مختلف اموات پر فاتحہ کوانی کیں،مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور چوہدری ریا ض آف سورکھی کے بیٹے کی شادی میں خصوصی شرکت بھی کی اس پر محمد مدثر میر ایڈووکیٹ (کوارڈینیٹر وزیر اعظم آزاد جمو ں و کشمیر)،چیئر مین زکو ۃ کمیٹی ڈڈیال چوہدری تجمل حسین،یاسر کیانی، چوہدری امجد علی کنڈ،چوہدری ظہور احمد،چوہدری فاروق،محمد امین،ہارو ن بٹ،راجہ افتخار و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔تفصیل کے مطابق وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے اپنے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کا وزٹ کیا جہا ں پر انہو ں نے مختلف اموات پر فاتحہ کوانی کیں اور راجہ علی زمان ایڈووکیٹ سابق ٹکٹ ہوالڈر مسلم لیگ ن حلقہ ایل اے ون ڈڈیال سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری ریا ض آف سورکھی کے بیٹے کی شادی میں خصوصی شرکت بھی کی۔