Kallar Syedan; Annual prize ceremonies held at various schools in Kallar Syedan
سالانہ تقریب تقسیم انعامات
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کا تعلیم حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرہ کی تشکیل میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔وہ یہاں گزشتہ روز چوکپنڈوری میں کمال ماڈل سکول کی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کے شرکا سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نجات صرف تعلیم کے ذریعے سے ہی مل سکتی ہے۔انہوں نے تقریب میں شریک خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بچیوں کو تعلیم دلوائیں چاہے اس کے لیے آپ کو زمین یا اپنے زیور ہی کیوں نہ فروخت کرنا پڑیں۔تقریب میں انوار الحق، سید غیور شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) اللہ جب کسی انسان کو آزمائش یا مشکل سے دوچار کرتا ہے تو وہ اس انسان سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے،اپنی زندگی میں اخلاص اور اللہ تعالی کی ذات پر توکل سے ہم فلاح پا سکتے ہیں،معاشرے اُستاد کی عزت اور احترام سے تشکیل اور ترقی کا سفر طے کرتے ہیں،الصفہ گروپ آف ایجوکیشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے کلرسیداں میں تعلیم وتربیت کے نئے رجحانات کو جنم دیا اور ان فروغ کے لئے گزشتہ بیس سال سے سرگرم عمل ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین الصفہ گروپ آف ایجوکیشن کلرسیداں سید زبیر علی نے ادارے کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کا اہتمام مقامی شادی ہال میں کیا گیا تھا،جس میں چیئرمین آل پاکستان پرائیوٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن ابرار احمد،میڈم نبیلہ انعام،سابق ناظم سیٹھ اعجاز بٹ،وائس چیئرمین الصفہ گرو پ آف ایجوکیشن کلرسیداں سیدنزاکت علی کاظمی،ممتاز تعلیمی شخصیت ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سید عباس شاہ،پاکستان عوامی تحریک کے آصف محمود،منہاج القرآن کے اکرام الحق چوہان،اظہر عباس،صحافیوں صبور ملک،زاہد فاروق،یوتھ کونسل کلرسیداں کے ندیم بلو،ظہیر الدین بابر،سردار اخلاق احمد،سید غیور شاہ،سردار اشتیاق احمد،پرویز اقبال وکی،سمیت بچوں کے والدین،ٹیچرز اور عمائدین علاقہ نے بھرپور شرکت کی،تقریب سے خظاب کرتے ہوئے سید زیبر علی شاہ نے بتایا کہ بیس سال قبل ہم نے کلرسیداں میں جدید معیاری دینی ودنیاوی تعلیم کے لئے الصفہ گروپ کی بنیاد رکھی جو تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے آج ایک تناور درخت بن چکا ہے،جس کا کریڈٹ سکول کے اساتذہ کو جاتا ہے،جن کی انتھک محنت سے ہم اس مقام تک پہنچے،مسقتبل قریب میں ہمارا ادار ہ بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات اپنے سکول کے بچوں کو فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،سکول کا تما م سٹاف مبارکباد کا مستحق ہے،تقریب میں سکول کے بچوں نے مختلف سماجی مسائل کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے،تقریب کی خاص بات کلرسیداں کی ممتاز تعلیمی شخصیت اور حال ہی میں ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ہونے والے سید عباس شاہ کو خراج تحسین بھی پیش کرنا تھا،جن کو کلر یوتھ کونسل اور الصفہ گروپ کی جانب سے تحائف اور ان کی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں سکول ہذا کے بچوں نے شاندار پروگرام پیش کیا جس میں کراٹے شو، ٹیبلو، ملی نغمے اور ڈرامہ شامل تھے تقریب کے مہمان خصوصی انوار الحق،سردار محمد اخلاق،سید غیور احمد اور چوہدری ندیم الفت تھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان پی ٹی آئی کے رہنما انوار الحق،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سردار محمد اخلاق نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملکی ترقی کے لیے معا شرہ کا پڑھا لکھا ہونا بہت ضروری ہے تعلیم کی اہمیت آج کے اس جدید دور میں اور بھی بڑھ گی ہے اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور دل لگا کر پڑھیں انہوں نے سکول ہذا کے بچوں کے پروگرام کو سہرا خاص کر انہوں نے کراٹے کے بارے میں کہا کہ کراٹے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کو اپنا دفاع بھی سکھاتی ہے آخر پر انہوں نے سکول کے پرنسپل پرویز اقبال کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارک باد دی اور کامیاب بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
شیخ خورشید احمد کی دختر کی شادی شیخ منیب یونس سے انجام پائی
Marriage of daughter of Sheikh Khurshid takes place with Sheikh Munib Younis
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) انجمن تاجراں مغل بازار کے صدر شیخ خورشید احمد کی دختر کی شادی شیخ منیب یونس سے انجام پائی رخصتی کی تقریب میں سابق چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،صوبیدار ظفر اقبال بیگ،ڈاکٹر طارق ریاض،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،نمبردار اسد عزیز،امجد مغل،مسعود بھٹی،شیخ امتیاز راجو، عابد اللہ سیٹھی،حاجی ریاست حسین،ڈاکٹر شہباز باجوہ،جاوید چشتی، دلشاد خان،شیخ سلیمان شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں رہائی پر دلی مبارکباد
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi congratulated him on his release
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،مسلم لیگ ن پنجاب کی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد، مسلم لیگ ن تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،راجہ محمد سعیداور دیگر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں رہائی پر دلی مبارکباد دی۔