DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi approves gas supply to nine villages in union council Hothla

یوسی ہوتھلہ کے 9گاؤں کے لیے سوئی گیس کے دو کروڑ کی گرانٹ جاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے صداقت علی عباسی نے راجہ خورشید ستی کی خصوصی در خواست پر یوسی ہوتھلہ کے 9گاؤں کے لیے سوئی گیس کے دو کروڑ کی گرانٹ جاری کر دی۔علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی، راجہ مجیب اللہ ستی اور دیگر اہلیان علاقہ کی طرف سے ایم این اے صداقت علی عباسی اورراجہ خورشید ستی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔تفصیل کے مطابق ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے فوکل پر سن راجہ خورشید ستی کی خصوصی در خواست پریونین کونسل ہوتھلہ کے علاقاجات ڈھوک کلیال، لاودی، ڈھوک دھمیال راجہ قدرت اللہ ڈھوک، ڈھوک ٹھل داخلی ڈنگور، ڈھوک ڈبر، ڈھوک جباں، موضع بھون اور سنگھوٹ سیداں کے لیے سوئی گیس کی منظوری کے ساتھ2کروڑ کا فنڈز جاری کر دیا ہے جس پر کام شروع ہو گیا علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ راجہ عنائت اللہ ستی، راجہ مجیب اللہ ستی اور دیگر نے ایم این اے صداقت علی عباسی اورراجہ خورشید ستی کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔

یوٹیلٹی سٹور بوہڑ بازار کہوٹہ میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

Grocery prices continue to be increased at utility store in Borr bazaar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوٹیلٹی سٹور بوہڑ بازار کہوٹہ میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ متعدد اہم چیزیں ناپید ملازمین سے پوچھنے پر بزرگ شہری سے بدتمیزی۔اعلیٰ حکام سے ازخو د نوٹس لینے کی اپیل تفصیل کے مطابق کہوٹہ محلہ چھنی اعوان کے رہائشی ملک محمد اسلم نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور بوہڑ بازار کہوٹہ میں گذشتہ روز گیا جہاں میں نے ایک اشیائیہ ضروریہ خریدی جس میں 190روپے ریٹ لکھا تھا مگر انہوں نے مجھ سے200روپے کا تقاضہ کیا جس پر میں نے اعتراض کیا تو وہ مجھ سے بدتمیزی پر اتر آئے توں توں میں میں شروع کر دی ملک محمد اسلم نے پاکستان یوٹیلٹی سٹورکے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا سلسلہ بدستور جاری

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi get continuous meeting with PML-N supporters

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا سلسلہ بدستور جاری۔سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کا وفد کے ہمراہ ملاقات۔ضمانت پر دلی مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق کے گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر سابق چیئرمین راجہ ندیم احمدامیدواربرائے تحصیل ناظم کلر سیداں، مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنما ء راجہ علی اصغر، ممبر پنجاب کونسل حاجی غلام ربانی، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں ٹھکیدار بشارت، سابق وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر، ملک زاہد، سلطان اعوان اور دیگر ملاقات کی انہوں نے شاہد خاقان عباسی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور جرت مندانہ سیاست پر خراج تحسین پیش کی۔

راجہ ذوالفقار احمد کی اہلیہ محترمہ وفات پا گیں

Wife of Raja Zulfiqar Ahmed passed away

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ٖڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ذوالفقار احمد کی اہلیہ محترمہ اور راجہ افتخار احمد کی بھابھی جان کی وفات پرممبر قومی اسمبلی عبدالشکورشاد اور دیگر کا فاتحہ خوانی۔ کہوٹہ محلہ راجگان والے راجہ ذوالفقار احمد کی اہلیہ محترمہ اور راجہ افتخار احمد کی بھابھی جان گذشتہ وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز ان کی رہائش گا ہ ممبر قومی اسمبلی عبد الشکور شاد،جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی کراچی منور قریشی، پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء راجہ وحید احمد خان،راجہ قمر یعقوب، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،راجہ عامر یعقوب، فوڈ انسپکٹر رانا غلام مر تضیٰ، راجہ تنویر ایڈوکیٹ اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button