DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Headless body of a Women found on Java road

تھانہ روات کے علاقہ جاوا روڈ پر سفاک قاتلوں نے دوشیزہ کو قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا،نامعلوم قاتل واردات کے بعد فرار

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ جاوا روڈ پر سفاک قاتلوں نے دوشیزہ کو قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا،نامعلوم قاتل واردات کے بعد فرار،علاقہ میں شدید خوف وہراس کی فضاء پھیل گئی،ڈکیتی اور قتل و غارت کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ،ضلعی افسران لمبی تان کر سو گئے تفصیلات کے مطابق ڈکیتی اور قتل و غارت کی جاری وارداتوں کے دوران گزشتہ روز سفاک قاتلوں نے نامعلوم 22 سالہ دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار کر اسکی نعش جاوا روڈ کے قریب کھائی میں پھینک دی متوفیہ کو اس سفاکیت سے قتل کیا گیا کہ اسکی نعش تن سے جدا کر کے پھینک دی جبکہ سر اور گردن موجود ہی نہ تھی اہل علاقہ نے نعش دیکھ کر روات پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی مگر تاحال اسکی شناخت نہ ہو سکی۔عوام علاقہ نے واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر موٹرسائیکل اور35 ہزا رروپے نقدی چھین لی ڈاکو واردات کے بعد باآسانی فرار تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں ڈکیتی کی 50 واردات کی دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے خرم شہزاد سے اسکے زیراستعمال موٹرسائیکل اور نقدی مبلغ 35 ہزار روپے چھین لئیے اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی وارداتوں کو معززین علاقہ نے مقامی پولیس کی مبینہ ملی بھگت قرار دیتے ہوئے حکام بالا سے فوری نوٹس اور فرض شناس افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)آراضی ریکارڈ سینٹر روات کرپشن کا گڑھ بن گیا سائلین کئی کئی دن خوار ہونے لگے ٹاؤٹ مافیاء کا بدستور راج،کرپٹ انچارج و عملہ سائلین کیلئے وبال جان بن چکا فوری تبدیلی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق معززین نمبردار شید احمد،محمد عامر،محمد اسامہ،مبشر رحمان،محمد یاسین،سہیل محمود،ارشد محمود،محمد قیصر و دیگر نے بتایا کہ آراضی ریکارڈ سینٹر روات میں تعینات کرپٹ انچارج و عملہ کی چیرہ دستیوں اور لوٹ مار کے باعث سائلین آئے روز خوار ہو رہے ہیں کاغذات کی معمولی درستگی کیلئے ہزاروں روپے رشوت کا تقاضا کیا جاتا ہے اگر ریکارڈ سینٹر کے باہر عملہ کے مخصوص کردہ ٹاؤٹوں کو رشوت دے دیجائے تو مہینوں والا کام گھنٹوں میں کر دیا جاتا ہے جبکہ سائلین کے پہنچنے سے قبل ہی مال پانی لیکر درجنوں ٹوکن پہلے ہی جاری کر دئیے جاتے ہیں،ریکارڈ سینٹر کا عملہ بھتہ وصولی کیلئے جان بوجھ کر کاغذات میں غلطیاں نکال کر سائلین کو کئی کئی ہفتے خوار کرتا ہے معززین نے ڈی سی راولپنڈی اور وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر کرپٹ انچارج و دیگر عملہ کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button