سرسید سکول اینڈ کالج اسلام پورہ جبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
اسلام پورہ جبر (ممراز شیخ,نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) پاکستا ن تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے بچوں اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ہمارے معاشرے کا اہم جز ہے تعلیم کی افادیت کو کسی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا جو ملک تعلیمی میدان میں پیچھے رہ جاتا ہے وہ کسی صورت ترقی کی منازل کو طے نہیں کر سکتا انہوں نے کہا تعلیم ہر انسان چاہے وہ آمیر ہو یا غریب،مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہے یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتاان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسید سکول اینڈ کالج اسلام پورہ جبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پرکیا اس موقع پر ان کے ساتھ پرنسپل محمد آصف محمود،سابق کونسلر راجہ سلطان سکندر کیانی،راجہ محمد ندیم،چوہدری شاہد،محمد شفیق مندہال،راجہ صابر حسین صدیقی بھی تھے چوہدری محمد عظیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے انہوں نے کہا راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے جو عرصہ پہلے تعلیم کا پودا لگایا تھا وہ آج تناور درخت بن چکا ہے آخرمیں تقریب سے ایم ٖڈی سر سید گروپس اینڈ کالجز راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تعمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقتدار کا خیال رکھ سکے انہوں نے کہا تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے دنیا میں اگر ہر چیز دیکھی جائے تو وہ بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے اور انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے دیا گے میں مہمان گرامی سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر ہمارے بچوں کی خوصلہ افزائی کی۔
دی رول سکول سسٹم بیول کیمپس میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
Annual prize ceremony held at the Role school system Bewal with local MPA Ch Javed Kausar
بیول( راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
دی رول سکول سسٹم بیول کیمپس میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے جاوید کوثر ایڈووکیٹ،راجہ اقبال، راجہ سخاوت،سید منور نقوی، حکیم عبدالروف کیانی،حاجی اسلم،چوہدری اخلاق، راجہ طارق ایوب اور دیگر علاقہ کے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں پرنسپل دی رول سکول سسٹم بیول عائشہ آفتاب اور اسلم آفتاب نے تمام بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سکول کے ننھے بچوں نے اس موقع پر بہت خوبصورت ٹیبلو پیش کئے جبکہ آخر میں حاجی اسلم کی جانب سے تمام پوزیشن ہولڈر طلباء میں نقد انعام تقسیم کئے گئے۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں تعینات ٹیچر احسن محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گے
Wedding of master Ahsan Mahmood of high school Jatli celebrated
جاتلی (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی میں تعینات ٹیچر احسن محمود رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گے دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز سکول جاتلی میں تعینات احسن محمود کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا انعقادڈونگی مارکی میں ہوا جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جاتلی کے ہیڈ ماستر قیصر بشیر گوندل جملہ و اسٹاف کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات ماسٹر سرفراز اصالت،راجہ محمد علی،راجہ نعیم الیاس،راجہ صفدر،راجہ عمران امیر،گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دیوی کے ماسٹر جواد،ماسٹر عابد کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
تعزیت
جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم) سابق ناظم یونین کونسل جھونگل ڈاکٹر محبوب اعوان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق یونین کونسل جھونگل کے سابق ناظم ڈاکٹر محبوب اختر اعوان کی اہلیہ عمران محبوب کی والدہ ملک مسعود کی ساس کی وفات پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،قاضی عبدالوقار،ڈاکٹر عنایت الرحمن،چوہدری عامر مقبول،محمد علی،راجہ ابو بکر،راجہ پرویز اختر اور دیگر نے اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعُا مغفرت کی